وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی شخص ہیں جو سقوطِ ڈھاکہ جیسے دن سول نافرمانی کی کال دیتے ہیں اور 14 اگست کو ملک بند کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ ایک طرف دھمکیاں دیتے ہیں کہ کسی کو چھوڑوں گا نہیں اور دوسری جانب منتوں ترلوں کے پروگرام بھی جاری رکھتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نےنیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا اصل چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے، یہ جماعت دراصل “فساد پارٹی” ہے جو ملک میں صرف انتشار اور عدم استحکام کو فروغ دیتی رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں رہتے ہوئے کوئی تعمیری یا عوامی فلاح کا کام نہیں کیا بلکہ ہر موقع پر اداروں اور نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ عوام اب ان کے دھوکے میں آنے والے نہیں، ملک کو ترقی اور استحکام کی راہ پر لانے کے لیے انتشار کی سیاست کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
27ویں ترمیم جو بھی منظور کرے گا پاکستان کی سیاسی تاریخ سے اُسکا نام مٹ جائے گا، مشتاق غنی
اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر کے پی کے مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے جوں ہی ہم پنجاب میں داخل ہوتے ہیں تو پنجاب میں سلوک ہوتا دیکھ لیں ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے سے روکا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق اسپیکر مشتاق غنی نے کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم کو جو پارٹی منظور کرے گی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں انکا نام مٹ جائے گا۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر کے پی کے مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے جوں ہی ہم پنجاب میں داخل ہوتے ہیں تو پنجاب میں سلوک ہوتا دیکھ لیں ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے سے روکا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز آپ بھی ایک صوبے کی وزیر اعلیٰ ہیں اور سہیل آفریدی بھی کے پی کے کا وزیر اعلیٰ ہیں، خدا نہ کرے کے برا وقت آئے کے پی کے کو اور یہ لوگ وہاں قید ہوں اور ہم مریم نواز کو اٹک پل پر روک لیں لیکن ہم کبھی ایسا نہیں کریں گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عزت کے ساتھ استقبال کریں گئے اور انہیں ان کے پیاروں سے ملنے دیں گے، آٹھ فروری سے آج تک بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔ مشتاق غنی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارا لیڈر ہے خوابوں میں ہی ہماری ملاقاتیں ہوتی ہیں ستائیسویں ترمیم کو جو پارٹی منظور کرے گئی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں انکا نام مت جائے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اعتماد میں لینا ضروری ہے اپوزیشن پہلے بھی باہر تھی وزیر اعلیٰ کے پی کے کا اڈیالہ جیل بار بار آرہے ہیں عدالت کے احکامات کے باوجود پھر ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔