گنی میں نئے آئین کے لیے ریفرنڈم، فوجی حکومت سے سول اقتدار کی منتقلی کی امید
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
مغربی افریقی ملک گنی میں برسوں بعد ریفرنڈم منعقد ہوا ہے، جس میں عوام نئے آئین پر ووٹ دے رہے ہیں۔ اس ریفرنڈم کو ملک کو فوجی حکومت سے سول حکومت کی طرف منتقل کرنے کا ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
نئے آئین کے مطابق صدارتی مدت 5 سے بڑھا کر 7 سال کر دی جائے گی اور صدر کو ایک تہائی سینیٹرز نامزد کرنے کا اختیار ہوگا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ریفرنڈم فوجی سربراہ مامادی ڈمبویا کو آئندہ صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا راستہ فراہم کر سکتا ہے۔
ملک بھر میں تقریباً 67 لاکھ ووٹرز ووٹ ڈال رہے ہیں جبکہ 40 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔ دارالحکومت کوناکری میں پولنگ کے دوران سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کے دو بڑے رہنما، سیلو ڈیلین ڈائیلو اور معزول صدر الفا کونڈے، ریفرنڈم کا بائیکاٹ کر چکے ہیں اور ان کی جماعتوں کی رجسٹریشن بھی فی الحال معطل ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے حکومت پر سیاسی مخالفین کو دبانے کا الزام لگایا ہے، تاہم حکومت نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
ریفرنڈم کے نتائج 2 سے 3 دن میں سامنے آنے کی توقع ہے، اور اگر آئین منظور ہو گیا تو دسمبر میں طے شدہ صدارتی انتخاب کے لیے نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رانو ریچھ کراچی سے اسلام آباد منتقلی کیلئے روانہ
کراچی چڑیا گھر سے رانو ریچھ کو اسلام آباد منتقلی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
روانگی سے قبل ریچھ رانو کو خصوصی پنجرے میں رکھا گیا۔ پنجرے میں ریچھ رانو کے ردعمل، خوراک اور صحت کو جانچا گیا۔
کراچی کے فیصل بیس سے رانو ریچھ کو بذریعہ سی ون تھرٹی اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے کراچی چڑیا گھر سے ریچھ کی منتقلی، اسلام آباد وائلڈ لائف کو رانو کی خوراک سے آگاہ کر دیا گیا کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے حوالے کرنے کا حکمواضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے کراچی چڑیا گھر میں مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔
سماعت کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ریچھ کی منتقلی پر اعتراض کیا جسے عدالت نے برہمی کے ساتھ مسترد کر دیا۔