وفاقی وزیر منصوبہ بندی پر وفیسر احسن اقبال کا سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکااظہارکیاہے۔
(جاری ہے)
منگل کویہاں جاری تعزیتی بیان میں وفاقی وزیرنے کہا کہ مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کے انتقال سے امہ ایک عظیم دینی رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ اسلامی تعلیمات کے فروغ میں مفتی اعظم کا کردار ناقابل فراموش ہے، پاکستانی عوام سعودی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیرنے مرحوم کے ایصال ثواب اور لواحقین و امت مسلمہ کیلئے صبر کی دعابھی کی ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مفتی اعظم
پڑھیں:
سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر وزیراعظم اور صدر کا اظہار تعزیت
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پر رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے لمحہ غم ہے، مرحوم ایک ایسے جلیل القدر عالمِ دین تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کی ترویج، شریعتِ مطہرہ کی توضیح اور امت کی رہنمائی میں صرف کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کی مسلم امہ کے اتحاد کے لیے کاوشیں اور علمی بصیرت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پاکستانی عوام اور حکومت، برادر ملک سعودی عرب کے عوام اور سعودی قیادت کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دینی و علمی روایت میں مرحوم کی خدمات ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہیں، اور ان کے چھوڑے ہوئے علمی ورثے سے آنے والی نسلیں رہنمائی حاصل کرتی رہیں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں مرحوم کے اہلِ خانہ، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اور پوری سعودی قیادت و عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی دینی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے۔
صدر کی تعزیت
صدرِ آصف علی زرداری نے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبدالّلہ آل الشیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
صدرِ پاکستان نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کی دینی خدمات اور علمی رہنمائی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ، خادمِ حرمین شریفین اور سعودی عرب کے عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ صدرِ پاکستان نے دعا کی کہ الّلہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔