فیصل امین نے ایمل ولی کو 1 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما ایمل ولی کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔
فیصل امین کے نوٹس میں کہا گیا کہ ایمل ولی نے میڈیا سے گفتگو میں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی رہنما کے الزامات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش ہیں۔
لیگل نوٹس میں ایمل ولی سے 14 دن میں غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، بصورت دیگر 1 ارب روپے ہر جانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایمل ولی
پڑھیں:
طبی ادارے نے سیکڑوں زندہ افراد کو مردہ قرار دے کر لواحقین کو تعزیتی خطوط بھیج دیے
امریکی ریاست ’مین‘ کے سب سے بڑے طبی ادارے ’مین ہیلتھ‘ کے حکام نے ان سینکڑوں افراد سے معذرت کی ہے جو زندہ ہیں مگر ان کے لواحقین کو ان کی موت پر تعزیتی خطوط موصول ہوئے۔
مزید پڑھیں: موت کے بعد بھی سکون نہ ملا، سدھو موسے والے کے مجسمے پر بھی فائرنگ
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپیوٹر نظام کی خرابی کے باعث ’مین ہیلتھ‘ کے حکام نے 500 سے زیادہ زندہ افراد کے لواحقین کو ان کی مبینہ موت کی اطلاع دینے کے لیے تعزیتی خطوط بھیج دیے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ غلط خطوط 20 اکتوبر کو 531 افراد کو بھیجے گئے۔
’مین ہیلتھ‘ کے حکام نے ایک تحریری بیان میں اس معاملے پر معذرت کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اس غلطی پر دلی طور پر افسوس ہوا ہے۔
’یہ غلطی اس کمپیوٹر پروگرام کی وجہ سے ہوئی جو جائیداد سے متعلق وینڈرز کے لیے خطوط تیار کرتا ہے۔‘
حکام کے مطابق متاثرہ افراد کے طبی ریکارڈز میں انہیں مردہ قرار نہیں دیا گیا تھا، اور اب سسٹم کو درست کردیا گیا ہے تاکہ آئندہ ایسی غلطی نہ ہو۔
مزید پڑھیں: خوراک کی تلاش میں موت: غزہ میں فائرنگ اور بھوک نے 134 زندگیاں نگل لیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’مین ہیلتھ‘ ایک غیر منافع بخش طبی ادارہ ہے جو مختلف اسپتال چلاتا ہے، یہ ادارہ مین اور نیو ہیمپشائر میں 20 ہزار سے زیادہ ملازمین رکھتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تعزیتی خطوط زندہ افراد طبی ادارہ لواحقین معذرت وی نیوز