data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: جامعہ کراچی کی آرٹس لابی آج علم و فن کے چراغوں سے روشن ہوگئی، جہاں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام تین روزہ ’’KU FEST 2025‘‘ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، اس فیسٹیول نے طلبہ و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، فکری تبادلے اور تخلیقی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کا سنہری موقع فراہم کیا ہے۔

افتتاحی دن میں مختلف رنگوں اور جہتوں پر مبنی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں فن، ادب اور فکر کا حسین امتزاج جھلکتا رہا۔ نمایاں پروگراموں میں اسٹیج ڈرامہ “تعلیم بالغاں” شامل تھا، جس نے شرکاء کو سماجی مسائل اور ان کے حل پر سوچنے پر مجبور کیا ۔

اس کے ساتھ ساتھ مباحثہ بعنوان “طلبہ ہی انقلاب کا ضامن ہیں بھی فیسٹیول کا اہم حصہ رہا، جس میں نوجوان مقررین نے بھرپور اعتماد کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 بعض مقررین نے مؤقف اپنایا کہ نوجوان ہی حقیقی انقلاب کے معمار ہیں، جبکہ دیگر نے دلیل دی کہ کسی بھی بڑی تبدیلی کے لیے پورے معاشرتی و سیاسی ڈھانچے کی شرکت ناگزیر ہے۔ سامعین نے مقررین کے جوش و جذبے کو دل کھول کر سراہا اور اس مباحثے نے فیسٹیول کے علمی و فکری پہلو کو نمایاں کر دیا۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے نمائندوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’KU FEST‘‘ جامعہ کراچی کی ثقافتی، ادبی اور تعلیمی سرگرمیوں کا ایک لازمی جزو بن چکا ہے، اس فیسٹیول کا مقصد طلبہ کو مثبت رجحانات کی طرف راغب کرنا اور ان کے اندر چھپی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔

تین روزہ اس فیسٹیول کے دوران مختلف علمی مباحثے، تخلیقی مقابلے اور تفریحی سرگرمیاں جاری رہیں گی جو نہ صرف طلبہ کے اعتماد میں اضافہ کریں گی بلکہ جامعہ کراچی کی علمی و ثقافتی فضاء کو بھی نئی جِلا بخشیں گی۔

وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جامعہ کراچی

پڑھیں:

چین کا 10 روزہ دورہ مکمل، صدر زرداری وطن پہنچ گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250921-01-5

اسلام آباد(صباح نیوز) صدرمملکت آصف زرداری چین کا دس روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، صدر زرداری کے دورے میں مفاہمت کی کئی یادداشتوپر دستخط کیے گئے۔ چین کے حکام سے پاک چین تعلقات،سی پیک، اور علاقائی امن،ترقی اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت کے دورے میں پاکستان اور چین نے 16 ستمبر کو مفاہمت کی تین
یادداشتوں (ایم او یوز)پر دستخط کیے جن کا مقصد پاکستان میں زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ شعبوں کی ترقی ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری 13 ستمبر کو چین کے دورے پر چینگڈو پہنچے تھے، جہاں چین کے نائب وزیرِ خارجہ اور نائب گورنر نے چینگڈو ایئر پورٹ پر صدر آصف زرداری کا استقبال کیا تھا، پاکستان کے سفیر خالد ہاشمی اور چینی سفیر جیازگن زی ڈونگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • آغا خان یونیورسٹی سمپیکٹ 2025، پاکستان اور مشرقی افریقہ میں سمیولیشن تعلیم کے فروغ کا عزم
  • آئی ٹی سی این ایشیا کی تین روزہ نمائش کا آغاز ہو گیا
  • آئی ٹی سی این ایشیا 2025 کا کراچی میں آغاز ہوگیا، اہم معاہدوں کا بھی امکان
  • سکھر،جامعہ دارالہدیٰ میںامتحانات
  • رئیس امروہوی صاحبِ بصیرت اور ہمہ جہت علمی و ادبی شخصیت تھے، میئر کراچی
  • کراچی میں نویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2025 کا شاندار آغاز، 500 ٹیموں کی شرکت
  • چین کا 10 روزہ دورہ مکمل، صدر زرداری وطن پہنچ گئے
  • کراچی، ڈمپر حادثے میں خاتون زخمی، ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
  • کراچی: گرومندر کے قریب ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں آگ بھڑک اٹھی