Jasarat News:
2025-11-08@09:32:58 GMT

ڈنمارک اور ناروے میں مشتبہ ڈرون کے باعث ہوائی اڈے بند

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈنمارک میں ڈرونز طیارے دیکھے جانے کے بعد کوپن ہیگن ائر پورٹ پر پروازیں معطل کر دی گئیں۔ اسکینڈینیویا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کوپن ہیگن کی انتظامیہ نے بتایا کہ نامعلوم شناخت والے ڈرون طیاروں کی وجہ سے پروازیں معطل کر دی گئیں اور چند پروازوں کا رخ قریبی ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ہوائی اڈے کو عارضی طور پر پروازوں کے آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا۔ کوپن ہیگن ائر پورٹ انتظامیہ نے منگل کی صبح بیان میں کہاکہ ڈرون طیاروں کی سرگرمی کے باعث بند ہونے کے بعد کوپن ہیگن ائرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ ڈرونز کے مشاہدے کے بعد 31 پروازیں منتقل کی گئیں اور تقریباً 20 ہزار مسافروں کی پروازیں متاثر ہوئیں۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایئر پورٹ کے اطراف میں سیکورٹی کا وسیع انتظام کیا گیا ۔ یہ واضح نہیں کہ پروازیں کب معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہوں گی۔ دوسری جانب ناروے کے دارالحکومت اوسلو کا ائر پورٹ بھی مشتبہ ڈرون طیاروں کی پروازوں کے بعد بند کر دیا گیا ۔ ناروے کے ہوائی اڈوں کا نظام چلانے والی کمپنی کے مطابق اوسلو کا ائر پورٹ اور فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دی گئی۔ ائرپورٹ کی ایک ترجمان نے بتایا کہ آنے والی پروازیں دیگر ہوائی اڈوں کی طرف منتقل کی گئیں۔یہ صورتحال شمالی یورپ میں سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے دوران سامنے آئی ہے، جہاں پچھلے چند ہفتوں میں روسی تخریب کاری کی کارروائیاں اور ڈرون و لڑاکا طیاروں کا ناٹو کے ہوائی حدود میں بار بار داخل ہونا ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ائر پورٹ کے مطابق دیا گیا کے بعد

پڑھیں:

کراچی میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا

 

کراچی (نیوز ڈیسک) منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ بچہ حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا اور اس میں بیماری جیسی علامات ظاہر ہوئیں۔

ایم ایس سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیزز اسپتال ڈاکٹر واحد راجپوت کے مطابق تیرہ سالہ بچے میں منکی پاکس سے مشابہ علامات پائی گئی ہیں۔ متاثرہ بچے کو فوری طور پر نیپا کے انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیزز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹر واحد راجپوت نے بتایا کہ بچے میں تیز بخار اور جسم پر زخم جیسی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی کی لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، اور رپورٹ آنے کے بعد بیماری کی حتمی تصدیق کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بیلجیم کے لیژ ایئرپورٹ پر ڈرون کی موجودگی سے پروازیں معطل، تھوڑی دیر بعد بحال
  • ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال، 14 پروازیں منسوخ، تاخیر کا دورانیہ 13 گھنٹے ہوگیا
  • پی آئی اے کے متعدد طیاروں کی عدم دستیابی سے فلائٹ آپریشن متاثر، وجہ بھی سامنے آگئی
  • پی آئی اے کے متعدد طیاروں کی عدم دستیابی سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر، وجہ بھی سامنے آگئی
  • امریکی شٹ ڈاؤن: 40 بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ
  • امریکا میں شٹ ڈاؤن سے ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار،لاکھوں مسافر متاثر
  • امریکا: رونالڈ ریگن نیشنل ائر پورٹ پر بم کی افواہ ‘ پروازیں معطل
  • کراچی میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا
  • کراچی :منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا
  • کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا