Jasarat News:
2025-11-09@18:46:52 GMT

جماعت اسلامی ہمیں کام کرنے نہیں دیتی، مرتضیٰ وہاب کا الزام

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم سوچیں اور فیصلہ کریں کہ آیا ہم سیاسی و انتظامی معاملات آپس میں حل کریں یا اس کے لیے عدالت جانا ہے،پہلے ہی عدالتوں میں بہت مقدمات التوا کا شکار ہیں،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مخالفین رکاوٹیں ڈالیں یا مقدمے کریں مگر کراچی میں ترقی اور بہتری کے عمل کو روکا نہیں جاسکتاکیونکہ عوامی خدمت ہی اصل سیاست ہے، ایم یوسی ٹی کے معاملے پر مخالفین عدالت گئے اسٹے آرڈر لے لیا تھا،سندھ ہائیکورٹ نے اسٹے کو ہٹایا اور اعتراف کیا کونسل کا اختیار ہے ٹیکس وصول کرے، ایم یو سی ٹی ٹیکس کی وصولی سے ہمارے معاملات اچھے ہوئے،قانونی اعتبار سے ہائیکورٹ اجازت دے چکا ہے، سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو ختم نہیں کیامگرجماعت اسلامی کے سیف الدین صاحب نے ایک مرتبہ پھر پارلیمانی سیاست کے بجائے اس اعتراض کی بنیاد پر ایم یو سی ٹی کے معاملے کو عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا کہ ہم نے ٹیکس بڑھانے میں اجازت نہیں لی جبکہ بجٹ اجلاس میں ان کے سامنے ٹیکس بڑھانے کی منظوری لی گئی تھی، ہم نے مارچ اپریل میں ہی یہ فیصلہ کرلیا تھا تاہم اپوزیشن کی درخواست پر اس اضافے کو بجٹ تک مؤخر کیے رکھااوراب یہ کے ایم سی کے رواں مالی سال کے بجٹ کا حصہ بن چکا ہے۔اس معاملے پر ہم تین نومبر کو کیس کی پیروی کے لیے جائیں گے۔میں لوگوں کو حقائق بتانا چاہتا ہوں، ہم نے 27 ارب جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن کو دیے ،14 ارب روپے ٹاؤن نے روڈ کٹنگ کی مد میں لیے مگرایک سال ہوگیا ان پیسوں سے سڑکوں کی مرمت شروع نہ ہو سکی،سندھ حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کو 5.

7 ارب روپے دیے ہیں 45 اسکیموں کے لیے مگرکوئی کام شروع نہیں ہوا،وقت آگیا ان کا احتساب کیا جائے گااور ان کی نااہلی سے لیاقت آباد، ناظم آباد اور نیو کراچی والوں کو آزاد کروائیں گے،ان کے چندے اور انہیں ملنے والے پیسے کا حساب ہونا چاہیے، انہیں یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ عدالت میں جاکر اپنی معصومیت اور مظلومیت کا کارڈ پیش کرتے رہیں۔ میئر کراچی نے کہاکہ کراچی شہر میں وفاقی حکومت چاہتی ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بند ہو جائے،حافظ صاحب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق آپ کو ایک بار پھر نظر ثانی کرنی چاہیے،مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کا گھر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نہیں چلتا،خدارا اپنے اس بغض سے غریبوں کا بھلا ہونے سے نہ روکیں، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں ایسے فلاحی پروگراموں کو ہدف بنائیں گے تو اس کانقصان کراچی کے عوام کو ہوگا

اسٹاف رپورٹر

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

 لیاقت آباد کی تعمیر و ترقی کا سفر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ٗ منعم ظفرخان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251108-01-13

 

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب، وائس چیئرمین اسحاق تیموری اور چیئرمین یوسی 3 لیاقت آباد یونس بندھانی کے ساتھ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کے تحت شاہراہ عمران عباس کا افتتاح کیا۔افتتاح کے موقع منعم ظفر خان نے کہا کہ لیاقت آباد کی تعمیر و ترقی کا سفر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔مرحوم وائس چیئرمین یوسی 3عمران عباس سے منسوب تعمیر شدہ سڑک لیاقت آباد کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔ بانٹوا نگر اور بندھانی کالونی کے عوام کے لیے  جماعت اسلامی کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ اسکوائر فٹ سے زاید سڑک کی تعمیر مکمل کی گئی جو خدمت، تعمیر اور ترقی کی علامت ہے۔ لیاقت آباد کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ہے اور جماعت اسلامی اس اعتماد کو خدمت، تعمیر اور ترقی کے ذریعے مضبوط تر بنارہی ہے۔2 سال کے مختصر عرصے میں جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین اور وائس چیئرمین نے لیاقت آباد ٹاؤن کے تمام 15 پارک آباد کردیے ہیں۔ جو پارکس کبھی ویران اور غیر محفوظ سمجھے جاتے تھے، آج وہاں بچے اور فیملیز خوشی کے لمحات گزارنے آتے ہیں۔ اسی طرح کھیلوں کے میدان بھی بحال کیے جا رہے ہیں جبکہ عنقریب محمدی گراؤنڈ کو شاندار انداز میں عوام کے لیے کھولا جائے گا۔ محمدی اسپورٹس کمپلیکس اور منصورہ ماڈل کمپلیکس کی بحالی پر بھی کام جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت ای چالان کے نام پر اہل کراچی پر ظلم ڈھا رہی ہے ،ظالمانہ جرمانے عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں، شہریوں سے جرمانوں کے نام پر بھتا وصولی بند کی جائے۔ جماعت اسلامی نے ای چالان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن جمع کرادی ہے۔ اہل کراچی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔اس موقع پر کو آرڈینٹر صغیر احمد انصاری،ڈائریکٹر سینی ٹیشن انور جمال، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی،ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم مصطفی و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ قابض میئر بلدیاتی اداروں کے کاموں اور عوامی خدمت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں لیکن جماعت اسلامی کے نمائندے اختیارات و وسائل کی کمی اور قابض میئر کی سازشوں کے باوجود ترقیاتی کام جاری رکھیں گے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے، عوامی نمائندوں کو اختیارات دے کر ہی شہر کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ سندھ حکومت شہریوں کی مشکلات کم کرنے کے بجائے بڑھا رہی ہے جبکہ کراچی کے شہری اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، سیاست نہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی خدمت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا۔جماعت اسلامی کراچی کے شہریوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے کیونکہ عوام ہمارے ساتھ ہیں اور ہم ان کے حقوق کے محافظ ہیں۔منعم ظفر نے کہا کہ ہزاروں اسٹریٹ لائٹس نصب کرکے لیاقت آباد کو روشن کردیا گیا ہے۔ سیوریج، پانی اور کچرے کے مسائل صوبائی حکومت کی ذمے داری ہیں، لیکن سندھ حکومت اور مرتضیٰ وہاب جو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں ان مسائل سے غافل ہیں۔ پیپلز پارٹی گزشتہ 17 سال سے اقتدار میں ہے مگر اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تعلیم کے شعبے میں بھی اصلاحات لارہی ہے۔ ماضی کے سرکاری تعلیمی ادارے جہاں کبھی نامور شخصیات تعلیم حاصل کرتی تھیں، آج ویران پڑے ہیں، مگر جماعت اسلامی ان اسکولوں کو ازسرنو بحال کرکے معیاری تعلیمی اداروں میں تبدیل کررہی ہے۔

 

 

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں قانونی چارہ جوئی شروع کر دی
  • جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
  • جماعت اسلامی نے میئر کراچی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
  • سندھ ہائیکورٹ: کراچی میں لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈ شیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست مسترد
  •  لیاقت آباد کی تعمیر و ترقی کا سفر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ٗ منعم ظفرخان
  • ای چالان یا لوٹ کا نیا طریقہ؟
  • 26ویں ترمیم کی طرح 27ویں ترمیم کا بھی پتہ نہیں لگ رہا کہ اس میں کیا ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • بھاری جرمانے امتیازی سلوک، ای چالان کے خلاف جماعتِ اسلامی کا عدالت سے رجوع، سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس جاری
  • کرشنگ سیزن شروع ہونے کے پیش نظر شوگر ملز کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ
  •  بھاری جرمانے امتیازی سلوک، ای چالان کے خلاف جماعتِ اسلامی کا عدالت سے رجوع، سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس جاری