منی پور میں بھارتی فوجی قافلے پر بڑا حملہ‘ کئی اہلکار ہلاک و زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250924-08-11
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں سیکورٹی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے، جہاں مسلح افراد نے بھارتی فوج کے قافلے پر بڑا حملہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نمبول کے قریب 33 آسام رائفلز کے قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔رپورٹس میں کہا گیا کہ فائرنگ کے نتیجے میں آسام رائفلز کے متعدد اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ قافلہ پٹسوئی کمپنی آپریٹنگ بیس سے نمبول کی طرف جا رہا تھا کہ مسلح افراد نے ہائی وے پر اچانک حملہ کر دیا۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور بھارتی فورسز حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔مبصرین کے مطابق منی پور میں بڑھتی مزاحمتی کارروائیاں بھارتی فوج کے سیکورٹی دعوؤں کو چیلنج کر رہی ہیں اور مقامی نوجوان بڑی تعداد میں قابض فوج کے خلاف مسلح جدوجہد میں شامل ہو رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بنگلا دیش میں انتخابی جلسے پر فائرنگ: ایک شخص جاں بحق،امیدوار سمیت 2افراد زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا: بنگلادیش کے شہر چٹوگرام میں انتخابی جلسے کے دوران موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمیوں ہونے والوں میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے امیدوار ارشاد اللہ بھی شامل ہیں،
پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے ہجوم پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔جبکہ بی این پی رہنما امیر خسرو محمود چوہدری نے واقعے کو سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے اور انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش قرار دیا۔
بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا اور تمام سیاسی جماعتوں سے پرامن اور شفاف انتخابات کے لیے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔
سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی گزشتہ سال اگست میں حکومت کے خاتمے کے بعد فروری 2026 میں عام انتخابات ہونے والے ہیں، جس کے لیے بنگلادیش کی بڑی سیاسی جماعتوں نے گزشتہ روز انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے۔