71 سالہ بھارتی خاتون نے 13 ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کا کارنامہ انجام دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 71 سالہ خاتون کی 13 ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائی ڈائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 71 سالہ خاتون لیلا جوز نے 13 ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائے ڈائیونگ کرکے سب کو حیران کر دیا، ان کے اس شاندار کارنامے کی ویڈیو سامنے آتے ہی دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی خاتون لیلا جوز 13 ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کر کے کیرالہ کی سب سے معمر خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
لیلا جوز نے بتایا کہ یہ خواب ان کے دل میں بچپن سے پل رہا تھا، جب وہ اپنے آبائی شہر کے اوپر سے گزرتے ہوائی جہازوں کو حسرت سے دیکھا کرتی تھیں، دبئی اسکائے ڈائیونگ ٹیم بھی مجھے دیکھ کر حیران ہو گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے پہلی بار اپنے اس خواب کا ذکر دوستوں سے کیا تو سب نے ہنسی اڑا دی، مگر انہوں نے اپنے جذبے کو زندہ رکھا اور برسوں بعد اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔
رپورٹ کے مطابق لیلا جوز نے گزشتہ ماہ دبئی میں یہ خواب پورا کیا، جہاں وہ اپنے بیٹے سے ملنے گئی تھیں۔ جب انہوں نے بیٹے کے سامنے اسکائے ڈائیونگ کی خواہش رکھی تو وہ پہلے تو یہ سمجھا کہ ماں مذاق کر رہی ہیں، لیکن پھر ان کی سنجیدگی دیکھ کر دبئی اسکائے ڈائیونگ ٹیم سے رابطہ کیا۔
لیلا جوز نے بتایا کہ جب وہ اسکائے ڈائیونگ ٹیم کے سامنے پیش ہوئیں تو ٹیم کے اراکین بھی ان کی عمر دیکھ کر حیران رہ گئے، تاہم انہوں نے اپنے عزم اور حوصلے سے اس مہم کو بخوبی مکمل کر دکھایا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہزار فٹ کی بلندی اسکائے ڈائیونگ لیلا جوز نے انہوں نے
پڑھیں:
میکسیکو میں لاپتہ ہونے والے کولمبیا کے 2 موسیقاروں کی لاشیں مل گئیں
میکسیکو میں گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے کولمبیا کے دو موسیقاروں کی لاشیں مل گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے کولمبیا کے صدر نے میکسیکو کے ہم منصب سے دونوں فنکاروں کی تلاش میں مدد کی درخواست کی تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 31 سالہ بیرن سانچیز اور 35 سالہ جارج ہیریرا کی موت یا قتل کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
دونوں افراد کو آخری مرتبہ میکسیکو کے علاقے پولانکو میں دیکھا گیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی وزارت خارجہ نے کولمبیا کے حکام کو یقین دلایا ہے کہ دونوں افراد کی موت کے حوالے سے مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔
Post Views: 1