اسرائیل کا محاصرہ توڑ کر غزہ جانے کے لیے بین الاقوامی آبی راستے میں موجود گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل کشتی پر ڈرون حملے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

درجنوں کشتیوں پر موجود گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کی جانب روانہ ہے اور اس وقت صمود فلوٹیلا یونان کے ساحل پر بین الاقوامی آبی راستے سے گزر رہا ہے جس میں پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ کے سابق رکن مشتاق احمد سمیت سیکڑوں افراد موجود ہیں۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے سوشل میڈیا پر ڈالی گئی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ رات کے وقت غزہ کے لیے جانے والے پرامن گلوبل صمود فلوٹیلا پر 10 ڈرونز حملے کیے گئے، بارودی مواد اور آگ کے گولے پھینکے گئے لیکن ہمارا عزم پختہ اور حوصلے بلند ہیں، ہم ان شاء اللہ غزہ پہنچ کر رہیں گے۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی نسل پرست ناجائز ریاست کے ڈرون حملوں کا بین الاقوامی برادری نوٹس لے اور حکومت پاکستان اس مسئلے کو عالمی فورمز پر اٹھائے۔

انہوں نے بتایا کہ ناجائز اسرائیلی ریاست کی جانب سے ایسا خطرناک کیمیکل پھینکا گیا جسے سونگھنے اور چھونے سے بہت نقصان ہوتا ہے، یہ سب گلوبل صمود فلوٹیلا کو ڈرانے اور غزہ جانے سے روکنے کے لیے روکنے کی نفسیاتی جنگ ہے لیکن ہم رکیں گے نہیں۔

کل رات 15 ڈرونز اور 10 حملے ۔۔۔لیکن ہمارا عزم توانا ہے،ہم جھکیں گے نہیں، ہمارا حوصلہ بلند ہے اور ہم غزہ پہنچ کر رہینگے ان شاءاللہ۔
گلوبل صمود فلوٹیلا برائے غزہ کے پرامن، قانونی انسانی امدادی کاروان پر اسرائیلی نسل پرست ناجائز ریاست کی ڈرون حملوں کا عالمی برادری نوٹس لے۔حکومت… pic.

twitter.com/HFhqHHdViQ

— Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) September 24, 2025

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کا محاصرہ ختم کریں گے اور وہاں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچائیں گے، ایک چھوٹی سی ریاست نے اپنی دہشت گردی اور بدمعاشی سے پوری دنیا کو یرغمال بنایا ہوا ہے اس لیے میری تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ آپ لوگ بھی باہر نکلیں اور اس ناجائز صیہونی ریاست کے خلاف ہر جگہ آواز اٹھائیں۔

سابق سینیٹر نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ اور او آئی سمیت سمیت ہر بین الاقوامی فورم پر اٹھائیں، کیونکہ جو کام ہر کرنے جا رہے ہیں یہ او آئی سی کے منشور میں شامل ہے اور انہیں کرنا چاہیے تھا لیکن یہ کام گلوبل صمود فلوٹیلا کرنے جا رہا ہے۔

مشتاق احمد نے سوشل میڈیا پر رات کو گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتی پر ہونے والے حملے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

اج رات گلوبل صمود فلوٹیلا کی ایک کشتی پر ڈرون حملے کی ویڈیو pic.twitter.com/bD6PMVqhST

— Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) September 23, 2025

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گلوبل صمود فلوٹیلا سینیٹر مشتاق احمد بین الاقوامی سابق سینیٹر حملے کی

پڑھیں:

ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، غیرقانونی راستے سے بیلاروس جانے والے دو مسافر گرفتار

کراچی:

ایف آئی اے نے وزٹ ویزے کی آڑ میں غیرقانونی راستے سے بیلاروس جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی ایئرپورٹ نے وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی راستے سے بیلاروس جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا، مسافروں میں محمد آکاش اور اسد رحمان شامل ہیں،جن کاتعلق کوٹلی آزادکشمیر سے ہے۔

مسافر خلیجی ملک کی ایئرلائن کی پرواز ایف زیڈ330کے ذریعے وزٹ ویزے پر آذربائیجان جارہےتھے، مسافر اسد رحمان کا پاسپورٹ ٹمپرڈ شدہ تھا اور پاسپورٹ سے ویزہ صفحات غائب تھے، مسافروں کے سامان سے جعلی پروٹیکٹرز اسٹمپس بھی برآمد کرلی گئی، مسافروں کے موبائل فون سے آذربائیجان کے جعلی ورک ویزے، پولیس سرٹیفیکیٹ، پروٹیکٹر اور بینک ٹرانزیکشنز کی تصاویر بھی برآمد کی گئیں۔

ترجمان ایف آئی اے کےمطابق مسافروں نےآذربائیجان سے بعد ازاں غیرقانونی طورپر بیلاروس جانا تھا، اس تناظر میں مسافروں نے ایجنٹ کو 14 لاکھ روپے فی کس بطور کیش اور بینک ٹرانزیکشن کے ذریعے ادا  کیے، بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لیے مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، غیرقانونی راستے سے بیلاروس جانے والے دو مسافر گرفتار
  • کراچی: عمرہ کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے 5 افراد گرفتار
  • عمرہ پر جانے سے روکنے کا معاملہ، شیخ رشید نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
  • امریکی فوج نے منشیات اسمگلنگ کرنے والی کشتی پر حملہ کر کے 3 ہلاک کر دیے
  • پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے دشمن ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا
  • نیو یارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی کس پاکستانی کھلاڑی کے مداح نکلے، ویڈیو وائرل
  • بھارتی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کا آغاز، پہلے مرحلے میں 28 فیصد ووٹنگ مکمل
  • میئر نیویارک ظہران ممدانی کی تقریر میں رمیز راجہ کا حوالہ، ویڈیو وائرل
  • نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ کے مداح نکلے
  • عدالت عالیہ کی ہدایات کے باوجود عمرے  پر جانے سے روک دیا گیا: شیخ رشید