امریکی سیکریٹ سروس نے اقوام متحدہ اجلاس سے قبل نیویارک کو بڑے خطرے سے بچالیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
نیویارک: امریکی سیکریٹ سروس نے ایک بڑے سیکیورٹی خطرے کو ناکام بناتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد سم کارڈز پر مشتمل نیٹ ورک کو تباہ کر دیا، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران نیویارک کے ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم کو نشانہ بنا سکتا تھا۔
ایجنسی کے مطابق یہ سم کارڈز فون کے ذریعے دھمکیاں دینے، موبائل فون ٹاورز کو بند کرنے، موبائل سروس کو جام کرنے اور جرائم پیشہ افراد کو خفیہ بات چیت کی سہولت دینے کے لیے استعمال ہو سکتے تھے۔
سیکریٹ سروس نے بتایا کہ ضبط کیے گئے سم کارڈز اقوام متحدہ اجلاس کی جگہ سے صرف 35 میل (56 کلومیٹر) کے دائرے میں موجود تھے، اس لیے فوری کارروائی کی گئی تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔
The Secret Service dismantled a network of more than 300 SIM servers and 100,000 SIM cards in the New York-area that were capable of crippling telecom systems and carrying out anonymous telephonic attacks, disrupting the threat before world leaders arrived for the UN General… pic.
ایجنسی کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ان سم کارڈز کے ذریعے ان افراد سے رابطے کا پتا چلا ہے جو پہلے ہی وفاقی اداروں کی نظر میں ہیں۔ سیکریٹ سروس نے سم کارڈز اور آلات کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکریٹ سروس نے سم کارڈز
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف لندن سے نیویارک روانہ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے لندن سے نیویارک روانہ ہو گئے۔
لندن کے لیوٹن ایئرپورٹ پر برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔
مزید پڑھیں: نریندر مودی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے کیوں خطاب نہیں کر رہے؟
وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، جبکہ اجلاس کے موقع پر ان کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی لندن سے نیویارک لندن کے لیوٹن ایئرپورٹ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل وزیراعظم محمد شہباز شریف