پراپرٹی ٹیکس پر 5 فیصد رعایت کا وقت ختم ہونے صرف 7 دن باقی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
سٹی42: پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس پر جاری 5 فیصد رعایت کی مدت ختم ہونے میں صرف 7 دن رہ گئے ہیں مگر شہریوں کی بڑی تعداد اب تک اس سہولت سے فائدہ نہیں اُٹھا سکی۔
ایکسائز حکام کے مطابق ایکسائز ملازمین کی سستی کے باعث 40 فیصد سے زائد ٹیکس دہندگان کو اب تک چالان ہی موصول نہیں ہو سکے۔ لاہور میں ساڑھے 8 لاکھ پراپرٹی یونٹس میں سے صرف 57 فیصد کو چالان بھجوائے جا سکے ہیں۔
ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز
حکام کے مطابق صوبے بھر میں تقریباً 25 لاکھ پراپرٹی مالکان سے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ ہر چالان پر کیو آر کوڈ موجود ہے اور اس کی ڈلیوری کے وقت پراپرٹی کی تصاویر بھی سسٹم میں اپلوڈ کی جاتی ہیں۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے پہلے دو ماہ کے دوران 33 ارب روپے کی ریکوری کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم اب تک صرف 1 ارب 36 کروڑ روپے (تقریباً 4 فیصد) ٹیکس وصول کیا جا سکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ چالانز کی بروقت ترسیل نہ ہونا ہے۔
Currency Exchange Rate Tuesday September 23, 2025
ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے تمام ڈائریکٹرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ چالانز کو فوری اور مؤثر طریقے سے ٹیکس دہندگان تک پہنچایا جائے تاکہ شہری بروقت ادائیگی کرکے رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
گاڑیوں کے پرانے نمبرز نئی فیوچرڈ نمبر پلیٹس میں تبدیل کروانے کی ہدایت
(ویب ڈیسک) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے عوام کوجلد از جلد اپنی گاڑیوں کے پرانے نمبرز فیوچرڈ نمبر پلیٹس میں تبدیل کروانے کی ہدایت کردی۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کی جانب سے ایک یاد دہانی نوٹس جاری کیا گیاہے جس میں اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں اوران پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں شہریوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر کے تمام موٹر سائیکل، کار اور دیگر پرائیویٹ و کمرشل گاڑیاں رکھنے والوں کو یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ اگلے ماہ تک اپنے پیلے رنگ یا پرانے نمبر پلیٹ نئے فیوچرڈ نمبر پلیٹس سے تبدیل کروائیں۔
محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ اگر مذکورہ قوانین کی پاسداری نہ گئی تو ٹریفک قوانین کے مطابق شہریوں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور جنہوں نے ابھی تک پرانی سیریز کے اپنے نمبر پلیٹ سوک سینٹر سے وصول نہیں کیے پہلی فرصت میں وصول کرلیں۔
ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز
یاد رہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ ماہ صوبے بھر میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت تمام گاڑی مالکان کو ایک مخصوص مدت کے اندر نئی نمبر پلیٹس خریدنے کی ہدایت دی گئی تھی لیکن اب بھی بڑی تعداد میں گاڑیاں پرانی نمبر پلیٹس استعمال کر رہی ہیں۔