سندھ ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے مئیر کراچی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ اس ٹیکس کے متعلق مزید درخواستیں بھی دائر کی گئیں ہیں لیکن جب تک اس درخواست کا فیصلہ نہیں ہوگا، دوسری درخواستوں پر فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہیں ہوسکتا۔

اس میں کہا گیا کہ عدالت اس درخواست پر قرار دے چکی ہے کہ ٹیکس وصولی کا حتمی فیصلہ اس درخواست کے فیصلے سے مشروط ہوگا، ایم یو سی ٹی چارجز کا نفاذ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق نیپرا بھی کے الیکٹرک کی جانب سے کے ایم سی ٹیکس وصولی کو خلاف قانون قرار دے چکا ہے، مئیر کراچی مرتضٰی وہاب عدالت کے 29 مئی 2024 کے احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کے مطابق یوٹیلیٹی ٹیکس کے الیکٹرک کے ذریعے وصولی کے بارے میں تفصیلی بحث ضروری تھی، مئیر کراچی نے اس معاملے پر کمیٹیوں کو بریف کیا نا ایوان میں بحث کا موقع دیا۔

عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔ عدالت نے مئیر کراچی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 28 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مئیر کراچی

پڑھیں:

17 سالہ سدرہ بی بی غیرت قتل کیس: قتل کا حکم دینے والے جرگہ سربراہ کی درخواست ضمانت دائر

راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کی حدود میں غیرت  کے نام پر قتل17 سالہ سدرہ بی بی کے کیس میں قتل کا حکم دینے والے جرگہ سربراہ ملزم کی درخواست ضمانت دائر کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ملزم مسلم لیگ ن کے یوسی وائس چیئرمین سیف اللہ نے جیل سے ضمانت دائر کی، ایڈیشنل سیشن جج خالد بشیر نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے تفتیشی ٹیم، ایس ایچ او سے 24 ستمبر تک مکمل ریکارڈ طلب کرلیا، ملزم امیر اکبر کی عبوری ضمانت پر بھی 24 ستمبر کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • میئر نے گرین لائن پروجیکٹ پر زبردستی کام بند کرادیا، ترجمان وفاقی حکومت
  • ٹیکس وصولی: ایف بی آر نے سناروں کو نوٹس جاری کرنا شروع کردیے
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے حقِ زوجیت کیس پر عدالت کا نوٹس جاری
  • تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست پر سماعت، فریقین کو نوٹس جاری
  • 60  ہزار جیولرز کا ڈیٹا بے نقاب، ٹیکس وصولی کے لیے نوٹسز جاری کردیے
  • لیسکو کا صارفین کیلئے ریلیف، بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ
  • آزادی مارچ کیس،جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس،سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • پنجاب نے بجلی بلوں سے ڈیوٹی وصولی جاری رکھنے کی تجویز دے دی
  • 17 سالہ سدرہ بی بی غیرت قتل کیس: قتل کا حکم دینے والے جرگہ سربراہ کی درخواست ضمانت دائر