صاحبزادہ فرحان اہم کارنامہ انجام دینے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
صاحبزادہ فرحان اہم کارنامہ انجام دینے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم کارنامہ انجام دینے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے رواں سال 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرلیے۔ انہوں نے 35 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
صاحبزادہ فرحان ایک سال میں 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے چوتھے پاکستانی بلے باز ہیں۔
ان سے قبل بابر اعظم، محمد رضوان اور شان مسعود بھی ایک سال میں 1500 رنز بناچکے ہیں۔
بابر اعظم نے سال 2019، 2021 اور 2024 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ محمد رضوان 2021 اور 2022 میں میں 1500 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے بھی 2022 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کا سیلاب کے پاکستانی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ آئی سی سی نے یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی، اولمپک خوابوں کے تحفظ کے لیے اقدامات ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف غیر متنازعہ فیصلوں کیلئے مشہور دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری امپائر ڈکی برڈ انتقال کر گئے حارث ر ئوف کا 0-6 کا اشارہ بھارتیوں کے سر پر اب تک سوار، بی جے پی کا ردعمل بھی آگیا پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی بنگلادیش سے شکست بھول گئے، پاکستان سے جیتنا ضروری ہے، چیراتھ اسالانکاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کارنامہ انجام
پڑھیں:
4 لاکھ روپے ماہانہ ناکافی، سابقہ اہلیہ بھارتی کھلاڑی محمد شامی سے مزید نان نفقہ لینے عدالت پہنچ گئیں
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو سپریم کورٹ آف انڈیا نے نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے یہ نوٹس شامی کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں کی درخواست پر جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے ماہانہ نان نفقے میں اضافے کی درخواست کی ہے۔
کلکتہ ہائی کورٹ نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو اپنی سابقہ اہلیہ کو ماہانہ 4 لاکھ بھارتی روپے نان نفقے کی مد میں ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ کورٹ نے حسین جہاں کے لیے ماہانہ 1.5 لاکھ روپے اور ان کی بیٹی کے لیے 2.5 لاکھ روپے بطور خرچ مقرر کیے تھے۔ تاہم، حسین جہاں کا مؤقف ہے کہ موجودہ رقم ان کے اخراجات کے لیے ناکافی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر محمد شامی کی سابق اہلیہ پر قاتلانہ حملے کا الزام، ویڈیو وائرل
سپریم کورٹ نے معاملے پر ابتدائی سماعت کے دوران مغربی بنگال حکومت اور محمد شامی دونوں کو 4 ہفتوں کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے بعد کیس کی مزید سماعت ہوگی۔
یہ مقدمہ شامی اور حسین جہاں کے درمیان جاری طویل قانونی تنازع کا تسلسل ہے، جو 2018 سے جاری ہے۔ اس دوران حسن جہاں نے شامی پر گھریلو تشدد، جہیز کے مطالبے اور دیگر الزامات عائد کیے تھے، جن کی بنیاد پر ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد شامی کو قتل کی دھمکی موصول، بھارتی کھلاڑی سے کتنا بھتہ مانگا گیا؟
ایک سابقہ انٹرویو میں جب محمد شامی سے ان کی شادی اور تنازعات سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’میں ماضی پر پچھتاتا نہیں۔ جو ہو گیا، سو ہو گیا۔ میں کسی کو الزام نہیں دیتا۔ میرا فوکس صرف کرکٹ پر ہے، تنازعات پر نہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی ذاتی زندگی کو غیر ضروری طور پر زیرِ بحث نہیں لانا چاہیے۔ ’یہ آپ کا کام ہے کہ حقائق تلاش کریں، مگر ہمیں بلاوجہ نشانہ نہ بنائیں۔ میں کرکٹ پر توجہ دیتا ہوں، تنازعات پر نہیں‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی کرکٹ ٹیم بھارتی کرکٹر محمد شامی محمد شامی طلاق