کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر ۔2025 )دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضا فہ ہوگیا جس کے بعد اب پانی کا بہا ﺅ 3 لاکھ 98 ہزار کیوسک ہو گیا، کوٹری بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جب کہ گڈو بیراج پر بہا ﺅکم ہو کر معمول پر آگیا. فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر پانی کی آمد میں کمی جاری ہے جو مزید کم ہوکر 54 ہزار کیوسک پر آ گیا جب کہ دریا میں اب نچلے درجے کا سیلاب ہے فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر بھی بہا میں کمی آنے لگی ہے مگر اب بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے.

(جاری ہے)

دوسری جانب واپڈا کی جانب سے جاری دریاﺅں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 92 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 91 ہزار 700 کیوسک ہے، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 17 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک ہے. ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 38 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 32 ہزار 200 کیوسک ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 37 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 24 ہزار 800 کیوسک ہے نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 15 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 700 کیوسک ہے تربیلا ریزوائر میں آج پانی کی سطح 1550.00 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ 28 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا ریزوائر میں آج پانی کی سطح 1240.15 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 71 لاکھ 26 ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ ریزوائر میں آج پانی کی سطح 649.00 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 11 ہزار ایکڑ فٹ ہے.

واٹررپورٹ کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 31 لاکھ 65 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا، اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد و اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہا کی صورت میں ہے جبکہ ہیڈ مرالہ سمیت دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مقام پر دریائے کیوسک اور اخراج میں پانی کی آمد پر پانی کی آمد درجے کا سیلاب دریائے سندھ کیوسک ہے کے مطابق پانی کا

پڑھیں:

چیف جسٹس پاکستان کا بیرون ملک دورہ، جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے

چیف جسٹس پاکستان، جسٹس یحییٰ خان آفریدی، آئندہ ہفتے بیرون ملک روانہ ہوں گے۔
چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی غیر موجودگی میں سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔
ذرائع کے مطابق، جسٹس یحییٰ خان آفریدی 12 نومبر کو ترکی روانہ ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اطالوی فیشن برانڈ کی لاکھوں روپے کی سیفٹی پن متعارف
  • چیف جسٹس پاکستان کا بیرون ملک دورہ، جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے
  • لیبر قوانین پر عمل نہیں ہورہا، مزدور آج بھی مشکل میں ہیں ، شکیل احمد
  • سندھ، بچوں کو حفاظتی ویکسین نہ پلانے والوں کو1 ماہ قید،50 ہزار یا 1لاکھ جرمانہ ہوگا
  • کراچی میں سندھ حکومت کے ای چالان کا نظام بے قابو
  • جنوبی اوقیانوس میں اندازوں سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ریکارڈ
  • حیدرآباد ،ملاح دریائے سندھ میں مچھلیاں پکڑنے میں مصروف ہیں
  • اسٹاک مارکیٹ شدید مندی،100 انڈیکس میں 481 پوائنٹس کی کمی
  • دنیا عالمی درجہ حرارت میں اضافہ 1.5 ڈگری تک محدود رکھنے میں ناکام ، اقوام متحدہ