اساتذہ کے تبادلوں کی 13 ہزار 290 درخواستیں موصول
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء) اساتذہ کے تبادلوں کے لئے 13ہزار 290 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ اساتذہ کے باہمی تبادلوں کے لئے 529 درخواستیں جمع ہوئیں، اوپن میرٹ پر 12ہزار 761درخواستیں موصول ہوئیں، پرموشن پانے والے 178،تعیناتیوں کے منتظر 67اساتذہ نے درخواستیں جمع کرائیں۔تبادلوں کے آرڈرز 15اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ 3.4 ارب ڈالر پاکستان بھیج دیئے
ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (820.9 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (697.7 ملین ڈالر)، برطانیہ (487.7 ملین ڈالر) اور امریکا (290.0 ملین ڈالر) سے موصول ہوا۔
اسلام ٹائمز۔ اکتوبر 2025ء کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی مد میں 3.4 ارب ڈالر وطن ارسال کیے گئے، نمو کے لحاظ سے ترسیلاتِ زر میں ماہ بہ ماہ اور سال بہ سال بنیادوں پر بالترتیب 7.4 اور 11.9 فیصد اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی تا اکتوبر مالی سال 26ء کے دوران مجموعی طور پر 13.0 ارب ڈالر موصول ہوئے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملنے والی 11.9 ارب ڈالر ترسیلات سے 9.3 فیصد زائد ہیں۔ اکتوبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (820.9 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (697.7 ملین ڈالر)، برطانیہ (487.7 ملین ڈالر) اور امریکا (290.0 ملین ڈالر) سے موصول ہوا۔