اسپین کے بادشاہ فلپ ششم کا غزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسپین کے بادشاہ فلپ ششم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جاری قتل عام کو فوری طور پر روکنے کے لیے اقدامات کرے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسپین کےبادشاہ نے کہا کہ ہم پکار رہے ہیں، گزارش کر رہے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ قتل عام ابھی ختم کیا جائے۔
انہوں نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ بلا امتیاز عالمی انسانی قوانین کو پورے غزہ اور مغربی کنارے میں لاگو کرے ، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر ایک قابل عمل دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنائے۔
فلپ ششم نے یاد دلایا کہ ان کا ملک مئی میں فلسطین کو تسلیم کرچکا ہے جو اقوام متحدہ کے اندر بڑھتے ہوئے عالمی رجحان کی علامت ہے، یہ اقدام خطے میں ایک منصفانہ اور حتمی امن کے حصول میں مددگار ثابت ہونا چاہیے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے نفاذ پر مبنی ہو۔
واضح رہےکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) گزشتہ نومبر میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو بین الاقوامی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) میں بھی نسل کشی کے مقدمے کا سامنا ہے، جہاں غزہ پر جاری اس جنگ کو عالمی برادری نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یاد رہےکہ غزہ میں امداد کے نام پر درحقیقت امریکا اور اسرائیل دہشت گردی کر رہے ہیں، وہ نہ صرف محاصرہ قائم رکھے ہوئے ہیں بلکہ انسان دوست امدادی قافلوں اور مشنز کو بھی بزور طاقت ناکام بنا رہے ہیں۔
عالمی ادارے اس کھلی دہشت گردی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ مظلوم فلسطینی عوام کو فوری اور بلا رکاوٹ امداد پہنچانے کے لیے عملی اور فیصلہ کن اقدامات وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: رہے ہیں
پڑھیں:
پاکستان کا عالمی برادری سے خواتین کے مساوی حقوق کیلئےفوری اقدامات کا مطالبہ
ویب ڈیسک: اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے امن، علاقائی استحکام، خواتین کو بااختیار بنانے اور کثیرالجہتی تعاون کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے مختلف اہم فورمز سے خطاب کیا، جہاں پاکستان کے مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے خواتین سے متعلق چوتھی عالمی کانفرنس کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیجنگ میں 1995 میں کیے گئے عالمی وعدوں کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہمیں جرات مندانہ اور قابلِ پیمائش اقدامات کی یاد دہانی کراتا ہے۔
گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے
انہوں نے پاکستان کے وژن کو بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے اس نظریے سے جوڑا کہ "کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ نہ ہوں۔"
اسحاق ڈار نے پاکستان میں خواتین کی ترقی کا خاکہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آج خواتین سیاست، عدلیہ، سول سروس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج سمیت کئی شعبوں میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے فخر سے ذکر کیا کہ پاکستان پہلا مسلم اکثریتی ملک ہے جس نے ایک خاتون کو وزیرِ اعظم منتخب کیا، اور حالیہ دنوں میں پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔
بیٹ کی بندوق سے شوٹنگ کیوں کی، صاحب زادہ نے سچ سچ بتا دیا
وزیر خارجہ نے قانونی و ادارہ جاتی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں صنفی تشدد کی خصوصی عدالتیں، خواتین پولیس اسٹیشنز، اور خواتین کے اسٹیٹس پر کمیشنز قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام جیسے اقدامات کو اجاگر کیا جنہوں نے خواتین کو غربت سے نکال کر روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کیے۔
اسحاق ڈار نے اعتراف کیا کہ اگرچہ بہت سی کامیابیاں حاصل ہوئیں لیکن نتائج اب بھی غیر متوازن ہیں۔ انہوں نے بیجنگ+30 ایکشن ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مزید مالی وسائل، مضبوط تعاون اور جدید شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔
مغلپورہ، جھپٹا مار 2 خواتین گرفتار
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور بیجنگ ڈیکلیریشن کو صنفی مساوات کے لیے دنیا کا سب سے جرات مندانہ عالمی معاہدہ قرار دیا۔