ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر فرد جرم عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس پر ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال سے متعلق کیس پر سماعت کی جس سلسلے میں سردار تنویر الیاس عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم عائد کی جس پر انہوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے ملزم کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراین سی سی آئی اے کو جنوری 2026 تک ملازمین کو مستقل کرنے کیلیے رولز بنانے کا حکم این سی سی آئی اے کو جنوری 2026 تک ملازمین کو مستقل کرنے کیلیے رولز بنانے کا حکم اسلام آباد بار کونسل نے بھی جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا فیصلہ چیلنج کردیا وزیراعظم سے بل گیٹس کی ملاقات: صحت، ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی کی نیلامی کا اشتہار جاری سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ ہائیکورٹ کا جج ملزم کی طرح کٹہرے میں کھڑا ہے: جسٹس طارق جہانگیریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈپلومیٹک پاسپورٹ تنویر الیاس
پڑھیں:
اختر مینگل پر سفری پابندی غیر قانونی قرار، عدالت کا پابندی ختم کرنیکا حکم
بلوچستان ہائی کورٹ نے سردار اختر مینگل پر سفری پابندی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا اور وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ اختر مینگل پر سے سفری پابندی فوری ہٹائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل پر سفری پابندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انکا نام "نو فلائی لسٹ" سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ یہ فیصلہ آج اختر مینگل پر سفری پابندی کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت کے دوران کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل ساجد ترین ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ نے سردار اختر مینگل پر سفری پابندی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا اور وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل پر سے سفری پابندی فوری ہٹائی جائے۔ اس موقع پر بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ راحب بلیدی ایڈوکیٹ اور دیگر بھی پیش ہوئے۔