وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کے ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم، کاروباری برادری اور حکومت کی محنت سے اسٹاک ایکسچینج میں ہر دن بلندیوں کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 837 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں میں اعتماد کا مظہر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، انشاء اللّٰہ اب معاشی ترقی کا سفر تیزی سے جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ
پڑھیں:
ملکی معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔
اس موقع پر شہباز شریف حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیرمقدم کیا اور27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کےعمل میں اتحادی جماعتوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے مشکور ہیں، تمام اتحادی جماعتوں نے اس قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کےلیے سب نے کوشش کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ گورننس کو بہتر کرنے کے لیے 27ویں آئینی ترمیم پر ہم سب نےمل کر کوشش کی۔
شہبازشریف نے کہا کہ اس حکومت کے دوران حاصل کیے گئے تمام سنگ میل حکومت اور اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہیں۔
اُنہوں نے کہاکہ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں اور دنیا میں نام تمام اتحادی جماعتوں کےدرمیان ہم آہنگی اورباہمی اتحاد کی عکاس ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم سب کی مشترکہ کوششوں کی بدولت پاکستان کو شاندار مقام حاصل ہوا ہے، ملکی معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری ہو رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ اللّٰہ کےفضل وکرم سے سیاسی ومعاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی، ملک کی ترقی و خوشحالی کےلیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔