پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور اوپنر صاحبزادہ فرحان ایشیا کپ 2025 کے سپر4 مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران کیے گئے اشاروں کے معاملے پر آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن کے سامنے پیش ہوئے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے دونوں کھلاڑیوں کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرائی تھی۔

سماعت کے دوران حارث رؤف سے باؤنڈری لائن پر کیے گئے 6 انگلیوں کے اشارے پر سوال کیا گیا۔ حارث نے اس الزام کو چیلنج کرتے ہوئے براہِ راست کہا کہ بتائیں 0-6 کے اشارے پر بھارتی بورڈ کو کیا اعتراض ہے؟ آپ لوگ سمجھتے ہیں اس کا مطلب کیا ہے؟ ان کا مؤقف تھا کہ ان کے خلاف لگائے گئے دعوؤں کے کوئی شواہد نہیں۔

مزید پڑھیں: آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

ادھر صاحبزادہ فرحان نے اپنی نصف سینچری کی خوشی میں مشین گن کی طرز پر بیٹ گھمانے کے اشارے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی سیاسی پہلو نہیں تھا۔ ان کے مطابق، یہ جشن پشتون ثقافت اور روایات کا حصہ ہے۔

میچ ریفری رچی رچرڈسن نے حارث کے سوال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تنازع اس وقت شروع ہوا جب بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو ای میل کے ذریعے شکایت درج کرائی اور دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کے اشاروں کو اشتعال انگیز قرار دیا۔

یاد رہے کہ 21 ستمبر کو کھیلے گئے اس میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں اور گرماگرمی کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی ایشیا کپ 2025 بی سی سی آئی پاک بھارت مقابلہ حارث رؤف سپر4 صاحبزادہ فرحان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ 2025 پاک بھارت مقابلہ کے اشارے پر

پڑھیں:

بھارت کی شکایت، پاکستانی کرکٹرز آج میچ ریفری کے سامنے پیش ہوں گے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارت کی جانب سے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات پر قومی کرکٹر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان آج میچ ریفری کے سامنے پیش ہوں گے۔

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد خوشی کے اظہار میں بلے کو بندوق کی شکل دے کر فائر کرنے کا اشارہ کیا تھا۔

اسی میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے وکٹ حاصل کرنے کے بعد اور باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کے دوران بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب ایک طیارہ تباہ ہونے کے اشارے سے دیا تھا۔

پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ اور شائقین کو حارث رؤف کا انداز ناگوار گزرا، جس پر بھارت نے پاکستانی کرکٹرز کے خلاف آئی سی سی میں باضابطہ شکایت درج کرادی۔

اس شکایت کے تناظر میں آج حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان میچ ریفری رچی رچرڈسن کے سامنے پیش ہوں گے۔

ادھر گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے دائر شکایت پر آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو تنبیہ کی، جب کہ تفصیلی فیصلے میں ان پر جرمانہ عائد کیے جانے کا بھی امکان

ہے ـ

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • متنازع اشارے اور بیانات: آئی سی سی نے حارث رؤف اور سوریا کمار پر جرمانہ عائد کر دیا، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ
  • آئی سی سی نے سوریا کمار اور حارث رؤف پر جرمانہ عائد کردیا
  • آئی سی سی میں پیشی؛ سوریا کمار اور حارث ر ئوف پر جرمانہ،صاحبزادہ فرحان کو وارننگ جاری
  • بھارتی بورڈ کی شکایت پر فرحان اور حارث آئی سی سی میں پیش، الزامات تسلیم کرنے سے انکار
  • حارث اور فرحان کا آئی سی سی کے سامنے مضبوط مؤقف, ریفری لاجواب، تحریری جواب بھی جمع
  • بھارت کی شکایت، پاکستانی کرکٹرز آج میچ ریفری کے سامنے پیش ہوں گے
  • پاکستانی فینز حارث کے رافیل سیلبیریشن کے دیوانے، فاسٹ بولر سے پانی اور بینڈ لینے کی ویڈیوز وائرل
  • بھارتی بورڈ نے 0-6 اور فائر سیلیبریشن پر پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی سے شکایت کردی
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے فرحان اور حارث کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرادی