واٹس ایپ کا شارٹ کٹ فیچر متعارف، اسٹیٹس دیکھنے والوں سے براہِ راست چیٹ ممکن
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت اب صارفین ایک ہی ٹچ کے ذریعے اسٹیٹس ویو کرنے والے افراد سے براہِ راست چیٹ کرسکیں گے۔
ٹیک ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق اب اسٹیٹس ویوئرز کی فہرست میں ہر کانٹیکٹ کے ساتھ ایک بٹن شامل کر دیا گیا ہے، جسے دبانے سے فوری طور پر چیٹ ونڈو کھل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اسٹیٹس پر طویل وائس نوٹ لگانا اب ممکن
اس سے قبل صارفین کو کسی ویو کرنے والے شخص کو پیغام بھیجنے کے لیے پہلے اسٹیٹس اسکرین سے نکلنا پڑتا تھا اور پھر چیٹس ٹیب میں جا کر متعلقہ کانٹیکٹ کو منتخب کرنا پڑتا تھا۔ نیا شارٹ کٹ اس سارے عمل کو ختم کر کے براہِ راست چیٹ کو نہایت آسان بناتا ہے۔
اس فیچر کی بدولت صارفین اسٹیٹس دیکھنے کے فوراً بعد کسی بھی شخص کو تیز اور بے ساختہ پیغام بھیج سکیں گے۔
یہ نیا فیچر فی الحال واٹس ایپ بیٹا برائے آئی او ایس کے تازہ ترین ورژن میں تمام بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے، جبکہ آئندہ اپ ڈیٹس میں مزید صارفین تک اس کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خاص پیغام کی یادہانی کے لیے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف
واٹس ایپ حالیہ عرصے میں کئی نئے اور منفرد فیچرز متعارف کرا چکا ہے۔ تازہ اپ ڈیٹ میں اسٹیٹس کے لیے کوئیک شیئرنگ آپشنز بھی شامل کیے گئے ہیں جبکہ اسٹیٹس لی آؤٹ کو دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں ویو کاؤنٹ کو بالکل انسٹاگرام اسٹوریز کی طرز پر بائیں جانب منتقل کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسٹاگرام ٹیکنالوجی شارٹ کٹ میٹا ناظرین واٹس ایپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسٹاگرام ٹیکنالوجی شارٹ کٹ میٹا واٹس ایپ واٹس ایپ کے لیے
پڑھیں:
برطانیہ میں پناہ حاصل کرنے والوں کے لیے مستقل رہائش کا حصول 20 سال بعد ممکن ہوگا
برطانوی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود پیر کے روز ملک کی پناہ گزین پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کریں گی، جن کے تحت برطانیہ میں پناہ حاصل کرنے والوں کو اب مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے 20 سال تک انتظار کرنا پڑے گا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات غیر قانونی ہجرت اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ آنے والوں کی تعداد میں کمی لانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ نئی پالیسی کے مطابق پناہ ملنے کے بعد اب لوگوں کو مستقل نہیں بلکہ عارضی حیثیت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: خدمات اور وفاداری کا اعتراف، عمان کی جانب سے 45 افراد کو شہریت دینے کا شاہی فرمان جاری
موجودہ قانون کے تحت پناہ گزینوں کو 5 سال کا اسٹیٹس ملتا ہے جس کے بعد وہ مستقل رہائش کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، لیکن نئی پالیسی کے مطابق یہ ابتدائی مدت کم کر کے صرف ڈھائی سال کر دی جائے گی۔ اس مدت کے اختتام پر پناہ گزینوں کی حیثیت دوبارہ جانچی جائے گی اور اگر ان کے آبائی ممالک کو برطانیہ محفوظ قرار دے دے تو انہیں واپس جانے کا کہا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: افغان شہریوں کو شہریت دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
مستقل رہائش کے حصول کے لیے اب مسلسل 20 سال تک اس حیثیت کو برقرار رکھنا لازمی ہوگا۔ یہ حکمتِ عملی ڈنمارک کی سخت ترین پناہ پالیسیوں سے متاثر نظر آتی ہے، جہاں مہاجرین کو 2 سال کے لیے عارضی رہائش دی جاتی ہے اور اس کے بعد ان کی حیثیت دوبارہ زیرِ جائزہ آتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانیہ تارکین وطن شہریت