ترکیہ، شام اور اردن حجاز ریلوے منصوبے کی بحالی پر متفق
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250930-06-14
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ، شام اور اردن میں خلافت عثمانیہ کے دور کے منصوبے حجاز ریلوے کو بحال کرنے پر اتفاق ہوگیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق ترکیہ میں ٹرانسپورٹ اور انفرا اسٹرکچر کے وزیر عبدالقادر اوراگلو نے بتایا کہ منصوبے کی بحالی پر رواں ماہ کے آغاز میں اردن کے دارالحکومت عمان میں اتفاق ہوگیا تھا۔ترک وزیر نے بتایا کہ تینوں ممالک میں اس منصوبے پر اتفاق رائے کی یاداشت پر دستخط کرچکے ہیں اور اب اس حوالے سے ایک دوسرے سے تعاون کے مراحل، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ترکیہ نے ابتدائی طور پر شام میں 30 کلومیٹر کے تباہ شدہ سپر اسٹرکچر کی بحالی میں معاونت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسی دوران اردن کی جانب سے شام میں ریلوے انجنوں کی دیکھ بحال و مرمت اور آپریشنز کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا جائے گا۔ترک وزیر نے کہا کہ اس کے علاوہ بشار الاسد کی 13 سالہ حکومت کے خاتمے کے بعد ترکیہ اور اردن کے درمیان شام میں سڑکوں کو بحال کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے جس پر اس سے قبل خانہ جنگی کی وجہ سے عمل ممکن نہیں تھا۔ تاریخی طور پر انتہائی اہمیت کا حامل یہ ریل منصوبہ استنبول سے مشرق وسطیٰ کے اہم حصوں سے ہوتا ہوا مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ اور مدینہ طیبہ پہنچنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ منصوبہ ترکیہ، شام، اردن اور سعودی عرب کو آپس میں ملاسکتا ہے۔ اس کا کل فاصلہ ایک ہزار 750 کلومیٹر ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان ریلوے کا بوگیوں اور کارگو ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251003-01-16
لاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں اور متعدد بوگیوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق لیگج وینوں، بریک وینوں اور
کارگو ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق پرائیویٹ فرموں کو پری کوالیفیکیشن کے لیے بڈز جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ بڈز جمع کروانے کی آج آخری تاریخ تھی۔ اس منصوبے کے تحت 20 بریک وینیں، 8 لیگج وینیں اور 2 کارگو ایکسپریس ٹرینیں نجی شعبے کے سپرد کی جائیں گی۔مزید برآں 12 ٹرینوں کی 20 بریک وینیں اور 7 ٹرینوں کی 8 لیگج وینیں بھی پرائیویٹ کی جائیں گی۔ محکمہ ریلوے نے کراچی سے لاہور تک چلنے والی ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے، جبکہ کراچی تا ملتان اور فیصل آباد چلنے والی ٹرینوں کو بھی نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔