ٹرمپ کا غزہ منصوبہ امن کیلئے نادر موقع ،پاکستان مشاورتی عمل میں فعال طور پر شریک رہے گا،عاصم افتخار
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو امن کیلئے نادر موقع قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ غزہ میں امن کے امکانات تیزی سے معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں مگر اسی دوران نئی سفارتی راہیں بھی کھل رہی ہیں، پاکستان اس مشاورتی عمل میں فعال طور پر شریک رہے گا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرقِ وسطی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مندوب نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا ای ون بستی منصوبہ دو ریاستی حل پر براہِ راست حملہ ہے، مشرقی یروشلم کو فلسطین سے کاٹنے اور مغربی کنارے کی جغرافیائی وحدت کو ختم کرنے کی یہ کوشش صریحا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دو ریاستی حل ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے، جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق اور مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت مانتے ہوئے ممکن ہے۔
سرگودھا، جعلی عامل نے لڑکی سے جن نکالنے کے 30 لاکھ روپے بٹور لئے، نازیبا ویڈیو بھی بنالی
انہوں نے زور دیا کہ اس حل کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور فوری طور پر ایسی قرارداد منظور کرے جو اسرائیلی بستیوں کو غیرقانونی قرار دے، ان کی توسیع پر پابندی لگائے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو ان خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہنا چاہیے اور تمام رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور فلسطینی عوام کی حمایت کریں۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ آزادی، انصاف اور وقار کی جدوجہد میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور مشرق وسطی میں ایک جامع اور منصفانہ امن کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
ہائبرڈ نظام ختم کر کے دم لیں گے، لیاقت بلوچ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی