فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ریاست مخالف ٹویٹ اور ن لیگ کی صوبائی وزیر کے خلاف نامناسب تصویر اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق این سی سی آئی اے نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد صنم جاوید کی بہن پی ٹی آئی ایکٹویسٹ ملزمہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر این سی سی اے سے ملزمہ کی تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔
بنوں میں خوارج کی بزدلانہ کارروائی،عوامی رابطہ پل دھماکے سے اڑا دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع
—فائل فوٹوپنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی گئی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے میں احتجاج، جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور اجتماع جیسی تمام سرگرمیوں کی ممانعت ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی نافذ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔