صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
لاہور:
ریاست مخالف ٹویٹ اور ن لیگ کی صوبائی وزیر کے خلاف نامناسب تصویر اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق این سی سی آئی اے نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد صنم جاوید کی بہن پی ٹی آئی ایکٹویسٹ ملزمہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر این سی سی اے سے ملزمہ کی تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر کل ملائیشیا روانہ ہونگے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 5 اکتوبر کو ملائشیا کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم کا یہ دورہ ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ملائیشین ہم منصب سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے، ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ آئی ٹی، ٹیلی کمیونیکیشن، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل اکانومی اور عوامی روابط جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔شہباز شریف کے دورے کے دوران دونوں رہنما کئی موجودہ اور نئے شعبوں میں باہمی تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخطوں کی تقاریب میں بھی شریک ہوں گے۔