مقامی عدالت اسلام آباد میں انسانی حقوق کی خاتون وکیل اور ان کے شوہر کے خلاف متنازعہ ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے دونوں پر فرد جرم عائد کی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے متنازعہ ٹوئیٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد کر دی۔ مقامی عدالت اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹوئیٹ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد کی۔ دونوں ملزمان سماعت کے دوران عدالت میں موجود نہیں تھے اور ان کی جانب سے معاون وکیل پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کہاں ہیں، جس پر معاون وکیل نے بتایا کہ وہ پہلے عدالت میں آئے تھے مگر اب راولپنڈی میں پیشی پر گئے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ کس سے اجازت لے کر گئے۔؟ عدالت کی جانب سے فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی۔ معاون وکیل نے فرد جرم کی کاپی فراہم کرنے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے ہدایت دی کہ طریقہ کار کے مطابق نقل کے لئے درخواست دی جائے، عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت میں ڈیڑھ بجے تک وقفہ کر دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت نے اور ان

پڑھیں:

توشہ خانہ ٹو، سماعت بغیر کارروائی ملتوی ، کیس روزانہ سنیں گے: عدالت

اسلام آباد (وقائع نگار) بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ وکیل صفائی قوسین فیصل مفتی کی بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہ ہونے پر کارروائی آگے نہ بڑھ سکی ۔ سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے وکیل صفائی کی جانب سے التواء  کی درخواست منظور کی، حالانکہ درخواست کے ساتھ کوئی میڈیکل سرٹیفکیٹ منسلک نہیں تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ تاریخ پر بھی وکلاء  صفائی غیر حاضر رہے تھے اور ایسا لگتا ہے کہ دفاعی وکلاء  مقدمے کو طول دینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے تینوں وکلاء  صفائی کو ہدایت دی کہ اگلی سماعت پر لازمی پیش ہوں اور مزید التواء کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ چونکہ کیس اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور دو ملزم جیل میں ہیں، اس لیے انصاف کا تقاضا ہے کہ جلد فیصلہ کیا جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک مقدمہ مکمل نہ ہو جائے۔ یاد رہے کہ کیس میں 20 میں سے 19 گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ہے جبکہ استغاثہ کے آخری گواہ، نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 6 اکتوبر کو عدالت میں لازمی پیش ہوں تاکہ جرح مکمل کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ ٹو، سماعت بغیر کارروائی ملتوی ، کیس روزانہ سنیں گے: عدالت
  • ایمان مزاری سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • 4 ماہ سے لاپتا 2 بھائیوں میں سے ایک عدالت پہنچ گیا
  • بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر، عدالت کو آگاہی کیلیے مہلت طلب
  • حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کےوارنٹ گرفتاری  جاری
  • ایمان مزاری ایڈووکیٹ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • ایمان مزاری ایڈووکیٹ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست پر فیصلہ محفوظ 
  • عدالت میں کوئی تقسیم نہیں، کسی کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی ، ایمان مزاری کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • توشہ خانہ 2 کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت، 20ویں گواہ پر جرح