ٹنڈوجام ،بلڈر پر ریلوے کی زمین پر ہائوسنگ اسکیم چلانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام میں مقامی بلڈر کی جانب سے ریلوے کی سرکاری زمین پر ہاؤسنگ اسکیم چلانے کا انکشاف ریلوئے کی ملی بھگت سے ریلوئے کی اراضی پر مسلسل قبضہ مافیا کر رہی ہے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے قریب کھٹیان اسٹیشن روڈ پر 252 رہائشی اور 50 سے زائد کمرشل پلاٹوں کی اسکیم شروع کرکے متعدد افراد کو لاکھوں روپے کے پلاٹ فروخت کیے گئے ہیں اور کیے جارہے ہیں اس اراضی کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ یہ اراضی ریلوئے کی ہے اس انکشاف کے بعد یہاں پر پلاٹ لینے والے افراد کے اندر کھلبلی مچ گئی ہے کہ اس انکشاف کے بعد ان کی رقم ڈوب گئی ہے افسوسناک بات یہ ہے کہ اس اراضی پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر متعلقہ سرکاری اداروں نے کیوں نہیں ایکشن لیا اور اس کام کو نہیں رکوایا گیا جب کہ اب یہاں پر لوگوں نے جنھوں نے پلاٹ خریدے ہیں انھوں نے اپنے مکان اور دکانیں تعمیر کرنا شروع کردیں ہیںاہم زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 35 ایکڑ 33 گھنٹے پر مشتمل قادری بلڈرز کی ہاؤسنگ اسکیم کی زمین کو ریونیو ڈپارٹمنٹ نے ریلوے ڈپارٹمنٹ کی سرکاری زمین قرار دیتے ہوئے ”ساتوان فارم” ریلوے کے نام پر جاری کرکیا تھا اسکیم میں استعمال ہونے والی زمین کے ریلوے ڈپارٹمنٹ کے نام پر کاغذات ہیں اور بعد میں ان کاغذات میں ہیر پھیر کر کے اقبال حسین چانڈیو کے نام پر 20 ایکڑ 8 گھنٹے اور امیر بخش چانڈیو کے نام پر 15 ایکڑ 25 گھنٹے سرکاری زمین کو ریکارڈ میں جعلسازی کے ذریعے نجی زمین ظاہر کیا گیاتھا باجود کہ ریلوئے کے پاس اس اراضی کے کاغذات ہونے کہ باوجود اس نے اس جگہ پر کیوں ہاوسنگ اسکیم کو روکا نہیںجس سے محسوس ہوتا ہے اس سارے معاملے میں ریلوئے کے افسران بھی ملوث ہیں اور بلڈر نے ان کی ملی بھگت سے ہاؤسنگ اسکیم شروع کردی اور سیکڑوں افراد سے کروڑوں روپے وصول کر کے پلاٹ فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ریونیو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دیہہ رئیس میں 267 سے 286 تک کے سروے نمبروں میں 35 ایکڑ 33 گھنٹے زمین کو سرکاری زمین قرار دیتے ہوئے اسے ریلوئے ڈپارٹمنٹ کی ملکیت قرار دی ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرکاری زمین کے نام پر
پڑھیں:
کراچی، زمین کا ٹکڑا 2 انسانی جانیں نگل گیا
مقتول جاوید عباسی اور شاہد گلی کے کونے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ ملزم رافع اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچ گیا اور انھوں نے فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے موچکو حب ریور روڈ حاجی خواستی گوٹھ کے قریب پلاٹوں کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حب ریور روڈ حاجی خواستی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں افراد راستے میں دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی شناخت 50 سالہ جاوید عباسی اور 45 سالہ شاہد کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کیلئے کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پر طلب کرلیا۔ ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پلاٹوں کے تنازع پر پیش آیا، فائرنگ رافع نامی ملزم اور اس کے موٹر سائیکل سوار ساتھیوں کی جانب سے کی گئی ہے۔
مقتول جاوید عباسی اور شاہد گلی کے کونے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ ملزم رافع اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچ گیا اور انھوں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان نے مقتول جاوید عباسی کے بیٹے پر بھی فائرنگ کی، لیکن وہ خوش قسمتی سے بچ گیا اور گلی میں فرار ہوگیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کے گھر پر چھاپہ مارا، تاہم ملزم اپنے گھر خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔