Jasarat News:
2025-11-18@20:31:00 GMT

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ملاجلا رجحان

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر )ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ملاجلا رجحان رہا۔اعدادوشمارکے مطابق 25ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1382روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.

32فیصد کم ہے۔ اسے قبل ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1387روپے ریکارڈکی گئی تھی۔زیرجائرہ عرصے کے دوران ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1449روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.40فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1443روپے ریکارڈکی گئی تھی۔اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1357روپے، راولپنڈی 1361 روپے،گوجرانوالہ1420روپے، سیالکوٹ 1380 روپے،لاہور1443روپے، فیصل آباد 1380 روپے، سرگودھا 1370 روپے، ملتان 1416 روپے، بہاولپور 1450 روپے، پشاور 1350روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1280روپے ریکارڈکی گئی۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت ریکارڈکی گئی ہفتہ کے ملک کے کی گئی

پڑھیں:

مختلف شہروں میں چینی کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔حیدرآباد میں گزشتہ دو روز کے دوران ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوا۔فی کلو قیمت 178 روپے سے بڑھ کر 180 روپے تک جا پہنچی۔حیدر آباد میں ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا ہے. چینی کی فی کلو قیمت 185 سے بڑھ کر 190 روپے ہوگئی ہے۔فیصل آباد میں میں چینی کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے.ہول سیل میں چینی کی پچاس کلو بوری کی قیمت دس ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے.مختلف علاقوں میں دکاندار 190اور 200 روپے کلو چینی فروخت کر رہے ہیں، انتظامیہ کی طرف سے چینی کی مقررہ سرکاری قیمت 179 روپے ہے۔کوئٹہ کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 205 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے.دکانوں پر چینی 210 سے 215 روپے فی کلو کے درمیان فروخت کی جا رہی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی 190 روپے فی کلو دستیاب تھی، کوئٹہ ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت 10,100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ملتان میں پرچون سطح پر چینی تاحال مہنگی فروخت ہو رہی ہے، چند روز کے دوران چینی کی فی کلو گرام قیمت میں 10 سے 15 روپے کا اضافہ ہوا ہے، چینی کا سرکاری ریٹ 172 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ چینی 180 سے 190 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ غلہ منڈی میں 50 کلو چینی کا تھیلا 8650 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب پشاور میں چینی کی قیمت میں کمی آئی ہے، ڈیلرز کے مطابق پرچون میں فی کلو چینی 180 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، دو روز قبل پرچون میں فی کلو چینی کی قیمت 184 روپے تھی۔

متعلقہ مضامین

  • فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا، عالمی مارکیٹ میں بھی کمی
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
  • سونے کی قیمت میں بہت بڑی کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • کوئٹہ: چینی 230 روپے کلو، کیا چینی کی غیر قانونی اسمگلنگ جاری ہے
  • ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
  • فی کلو چینی کی قیمت 230 روپے تک پہنچ گئی
  • 90 فیصد شوگر ملز غیر فعال، ملک میں چینی کا مصنوعی بحران
  • گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایہ بڑھانے کا اعلان
  • مختلف شہروں میں چینی کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
  • پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 6 روپے لٹر مہنگا