UrduPoint:
2025-10-04@20:01:51 GMT

برائلر گوشت کی قیمت میں 29 روپے کمی

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

برائلر گوشت کی قیمت میں 29 روپے کمی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید29روپے کمی سی439روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت20روپے کمی سے 303 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت305روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 15 سے 20روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا ۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

گندم کے وافر ذخائر کے باوجود کراچی سمیت سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ

ریٹیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اپنی رٹ قائم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں گندم کے وافر سرکاری و نجی ذخائر کے باوجود گندم اور آٹے کی تھوک و خوردہ قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا رحجان پیدا ہوگیا۔ ریٹیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین فرید قریشی نے بتایا کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے 22 ستمبر کو فی کلو گرام آٹے کی تھوک قیمت 94 روپے اور خوردہ قیمت 98 روپے مقرر کی گئی تھی، لیکن گزشتہ چند روز میں گندم کی فی کلو تھوک قیمت بڑھ کر 93 روپے کی سطح پر آنے سے ڈھائی نمبر اور فائن آٹے کی فی کلو ریٹیل قیمتوں میں 3 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملوں سے اگر مقررہ 94 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا سپلائی ہو تو ریٹیلرز 98 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا فروخت کر سکتے ہیں۔

فرید قریشی نے کہا کہ فی الوقت فلور ملیں زائد قیمتوں پر آٹا سپلائی کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے خوردہ سطح پر آٹے کی قیمتوں میں من مانے انداز میں اضافے کا رحجان غالب ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ فلور ملوں کی ایکس ملز فی کلو گرام ڈھائی نمبر آٹا 104 روپے اور فائن آٹا حکومت کے مقررہ 100 روپے کی قیمت کے برخلاف 112 روپے میں فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اپنی رٹ قائم کرے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے پر برقرار
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • برائلر گوشت کی قیمت میں14روپے کلو اضافہ
  • کراچی میں دودھ 40 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان، صارفین پریشان
  • سونے کی قیمت میں کمی چاندی مزید مہنگا
  • کراچی میں دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 40 روپے تک اضافے کا امکان
  • گندم کے وافر ذخائر کے باوجود کراچی سمیت سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ
  • سندھ میں گندم وافر ذخائر کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ
  • مسلسل اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی
  • مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی