سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کا لباس پہن کر فرار ہونیوالے 4 دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خضدار میں کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران خواتین کا لباس پہن کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار کئے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران خواتین کا لباس پہن کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گرفتار کئے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرم رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گرد گرفتار کے مطابق
پڑھیں:
شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی,بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد شیرانی میں انجام کو پہنچ گئے
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن یکم اکتوبر 2025 کو فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا. فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا. فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا. ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی اسپانسر شدہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پر عزم ہیں۔