بگ باس فاتح منور فاروقی کو قتل کرنے کی سازش ناکام، گولڈی برار گینگ کے دو شوٹرز گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
دہلی پولیس نے معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ریئلٹی شو بگ باس کے فاتح منور فاروقی کو قتل کرنے کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔
پولیس نے ایک مسلح جھڑپ کے دوران گولڈی برار گینگ کے دو شوٹرز کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں خاص طور پر منور فاروقی کو قتل کرنے کےلیے بھیجا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت راہول اور ساحل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ان دونوں کو غیر ملکی گینگسٹر روہت گودارا نے منور فاروقی کو قتل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ یہ منصوبہ گولڈی برار اور ویرندر چران کے باہمی تعاون سے تیار کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے منور فاروقی کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھنے کے لیے ممبئی اور بنگلورو میں پہلے ہی ریکی کا کام مکمل کرلیا تھا۔ اس دوران ہونے والی جھڑپ میں ملزم راہول کو گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بات سامنے آئی ہے کہ راہول کے خلاف ہریانہ میں دسمبر 2024 میں ہونے والے تہرے قتل کے مقدمے کی تفتیش بھی جاری ہے۔ دہلی پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں مزید چھاپہ مار کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے قبل اس گینگ کے دیگر ارکان کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ منور فاروقی، جو ریئلٹی شو بگ باس کے فاتح رہ چکے ہیں، انسٹاگرام پر 1 کروڑ 42 لاکھ سے زائد فالوورز کے ساتھ بھارت کے مقبول ترین کامیڈینز میں شمار ہوتے ہیں۔ بگ باس جیتنے کے بعد ان کی شہرت میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: منور فاروقی کو قتل کرنے
پڑھیں:
کراچی: کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
کراچی:ابراہیم حیدری پولیس نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے اور ویڈیو بنانے والے درندہ صفت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت بلال عرف ڈاڈا ولد محمد حسین اور عبداللہ ولد محمد مبارک کے نام سے کی گئی، ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایاکہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا واقعہ 30 ستمبر کو پیش آیا تھا۔
متاثرہ بچی کے والد کو واقعہ کا علم ہوا تو انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
ابراہیم حیدری پولیس نے متاثرہ بچی کے والد محمد یوسف کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کردیا۔