اسلام آباد پریس کلب میں پولیس تشدد، وزیر داخلہ کا نوٹس، آئی جی سے رپورٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
اسلام آباد+ شیخوپورہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کلب میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ صحافی برادری پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں واقعہ میں ملوث اہلکاروں کا تعین کر کے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ واضح رہے کہ نیشنل پریس کلب پر پولیس اہلکاروںکے دھاوا کا واقعہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسروں کے درمیان رابطے کی کمی کا پیش آیا۔ سرکل انچارج اور مجسٹریٹ کے درمیان رابطے کا تسلسل ہوتا تو پولیس اہلکاروں کے نیشنل پریس کلب کی چاردیواری پھلانگنے اور اندر سے پکڑ دھکڑ کی نوبت نہ آتی، یہ صورتحال نیشنل پریس کلب کے وقار کو سبوتاژ کرنے کا روپ دھار گئی جس کے منفی اثرات شدت سے محسوس کئے جائیں گے۔ دریں اثناء چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی اختر اقبال ڈار نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد پولیس کا دھاوا انتہائی افسوسناک ہے۔ آزادی اظہار رائے کے دعوے داروں کے زیر سایہ ایسا گھٹیا فعل قابل مذمت ہے اور تحریک انصاف نظریاتی اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ دریں اثناء مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے رابطہ کیا، اور اسلام آباد پریس کلب پر پولیس حملہ کی غیر جانبدار انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا۔ عطا تارڑ نے شازیہ مری کو کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیشنل پریس کلب
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری خود کش دھماکا؛ حملہ آور کے گرفتار ساتھیوں سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات
اسلام آباد کے جی الیون کچہری خود کش دھماکے حملہ آور کے گرفتار ساتھیوں سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آگئے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ خودکش حملہ آور نے اس سے قبل بھی اسلام آباد میں ایک جگہ دھماکہ کرنے کی کوشش کی، دہشتگرد نے اس سے قبل 26 نمبر چونگی پر اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی مگر ناکام رہا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پہلا حملہ ناکام ہونے پر پلان کو تبدیل کردیا گیا تھا، حملہ ناکام ہونے پر ملزمان ڈھوک پراچہ میں ہی کرائے کے گھر میں روپورش ہوگے تھے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ پولیس اور انٹیلی جنس ادارے کیمروں کی مدد سے گولڑہ اور پھر چھبیس نمبر چونگی پہنچے تھے۔
ذرائع نے کہا کہ پڈھوک پراچہ میں منظم انداز سے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا تھا جو کامیاب ہوا تھا، ملزمان نے ڈھوک پراچہ میں مکان کرائے پر لے رکھا تھا۔
2 روز قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس جی 11 اسلام آباد پر حملے میں ملوث فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار کیا تھا۔