آئی ایس او پاکستان آج ملک گیر یوم احتجاج منائے گی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
ترجمان آئی ایس او کے مطابق نماز جمعہ کے بعد ملک بھر کی مساجد سے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی، جن میں طلبہ رہنما اور علمائے کرام خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو منصوبے کا دیا جانیوالی مسودہ اور اور اسرائیلی وزیراعظم کی ٹرمپ سے ملاقات کے بعد جاری ہونیوالی مسودہ اور ہے، جس میں واضح فرق صاف ظاہر کرتا ہے کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل کی محبت میں مسلم رہنماوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت اور گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرئیلی جارحیت کیخلاف آئی ایس او پاکستان آج بروز جمعہ (تین اکتوبر) کو یوم احتجاج منائے گی۔ ترجمان آئی ایس او کے مطابق نماز جمعہ کے بعد ملک بھر کی مساجد سے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی، جن میں طلبہ رہنما اور علمائے کرام خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو منصوبے کا دیا جانیوالی مسودہ اور اور اسرائیلی وزیراعظم کی ٹرمپ سے ملاقات کے بعد جاری ہونیوالی مسودہ اور ہے، جس میں واضح فرق صاف ظاہر کرتا ہے کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل کی محبت میں مسلم رہنماوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور اس منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے قائداعظم محمد علی جناح کی دی گئی پالیسی پر عمل کیا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسودہ اور کے بعد ایس او
پڑھیں:
شہباز شریف آزاد کشمیر کو پہلے بھی 23 ارب روپے کا پیکیج دے چکے
اسلام آباد:آزادکشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلیے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اعلیٰ سطح مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینا خوش آئند اور درست سمت میں اچھا قدم ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے سینئر سیاسی قائدین شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی وزیراعظم شہبازشریف آزادکشمیر کے عوام کو 23 ارب روپے کا خصوصی ریلیف پیکیج دے چکے ہیں ۔
اب جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب نہ دیا تو اس میں کوئی شک نہیں رہ جائے گا کہ ایکشن کمیٹی کی قیادت کا اصل ایجنڈا کچھ اور ہے۔