بلال اظہر کیانی کی اماراتی وزیر توانائی و انفرا اسٹرکچر سہیل محمد المزروعی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفرا اسٹرکچر سہیل محمد المزروعی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان انفرا اسٹرکچر کی ترقی اور ریل نظام کو جدید بنانے کے لیے دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ابوظہبی میں ’گلوبل ریل اینڈ انفرا اسٹرکچر کانفرنس اینڈ ایگزیبیشن‘ کے انعقاد کے موقع پر وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی یو اے ای حکومت کی دیگر شخصیات سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں۔
بلال اظہر کیانی نے بین الاقوامی نمائش کے دوران متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے پرتپاک استقبال پر وزیرِ توانائی و انفرا اسٹرکچر سہیل محمد المزروعی کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے گلوبل ریل کانفرنس اور نمائش کے انعقاد کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور باہمی تعاون کے فروغ کا بہترین پلیٹ فارم قرار دیا۔
بلال اظہر کیانی نے متحدہ عرب امارات کے مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ انفرا اسٹرکچر خاص طور پر اتحاد ریل پروجیکٹ کی تعریف کی۔
دونوں وزراء نے پاکستان کے ریل انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں رابطوں کو بہتر بنانے، معاشی ترقی کے فروغ اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پائیدار حل کے مشترکہ وژن پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات بلال اظہر کیانی انفرا اسٹرکچر
پڑھیں:
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
انور عباس: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات، تحمل اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں جون 2026 میں اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق عباس عراقچی نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور ایرانی ماہی گیروں اور عملے کی محفوظ واپسی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے اور باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے کے ساتھ خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی