عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی اور ان کے حقوق کیلیے آواز بلند کرتی رہوں گی، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کے زخموں پر آفت کے وقت نمک چھڑکا گیا مگر میں صوبے کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہوں گی، جب میں اپنا پانی کہتی ہوں تو اس کا مطلب پنجاب کا پانی ہوتا ہے، یہ جاتی امرا کا پانی نہیں ہے۔
لاہور میں الیکٹرک بسوں کے فیز ٹو منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ بسیں عوام کے لیے تحفہ ہیں، ان کا کرایہ محض بیس روپے رکھا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خصوصی افراد اور بزرگ شہری الیکٹرک بسوں میں مفت سفر کرسکیں گے، لاہور میں مزید الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی اور پنجاب کی ترقی ان کا مشن ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ سے کے پی میں پانچ سو افراد جاں بحق ہوئے تو انہوں نے تھائی لینڈ سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو فون کر کے پیشکش کی کہ پنجاب آپ کی مدد کرسکتا ہے لیکن جب پنجاب پر آفت آئی اور ہماری امدادی کارروائیاں جاری تھیں تو ہمارے زخموں پر نمک چھڑکا گیا اور پریس کانفرنسز میں ہمارا مذاق اڑایا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ سوال اٹھایا گیا کہ ہم عالمی اداروں سے مدد کیوں نہیں مانگتے؟ مگر حقیقت یہ ہے کہ جب عوام کی خدمت کا جذبہ ہو تو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے عوام بھی ہمارے ہی عوام ہیں، لیکن لوگوں کو گمراہ کرکے پنجاب کے خلاف نکالا گیا جو عصبیت کے مترادف ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے کسان کا پانی اس کا حق ہے لیکن اسے سیاست کی نذر کردیا گیا، پنجاب کے عوام کے خلاف بات کرنے والوں کو زوردار جواب دیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ پنجاب کے کے عوام
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔