رجسٹریشن منتقلی میں دیرہوگی توجرمانہ دینا ہو گا، قانون میں ترمیم کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کردی گئی جس کے تحت اب ملکیت کی تاخیر سے منتقلی پر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق تاخیر پر سواری کی منتقلی کے پیش نظر محکمہ ایکسائز نے نیاضابطہ لاگو کر دیا ہے ، پنجاب موٹروہیکل آرڈیننس 1969 کے رول 47 میں ترمیم کر دی گئی ہے ۔
گاڑی کی منتقلی کی صورت میں نیا جرمانہ نافذ کر دیا گیا، 31سے60 دن تک تاخیر پر 10 ہزار روپے جرمانہ دینا ہو گا، 61سے 90 روز کی تاریخ پر جرمانے کی رقم 20 ہزار روپے کر دی گئی، 91سے 120 دن تاخیر پر 30 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔