آزاد جموں و کشمیر کے لوگ پاکستان کے قومی نصب العین کیلئے ہمیشہ صف اول پر کھڑے رہے ہیں ‘ احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں،آزاد جموں و کشمیر کے لوگ پاکستان کے قومی نصب العین کیلئے ہمیشہ صف اول پر کھڑے رہے ہیں اور ان کی آوازانتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
(جاری ہے)
ایکس پر جاری اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ پچھلے ہفتوں کے دوران ہم نے جائز عوامی تحفظات کی وجہ سے ایک مشکل صورتحال دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ مقامی اور قومی قیادت کی دانشمندی اور بات چیت کا جذبہ تھا جس نے ہمیں اس صورتحال کو پرامن طریقے سے کسی تشدد کے بغیر اور باہمی احترام کے ساتھ حل کرنے کے قابل بنایا۔احسن اقبال نے کہا کہ یہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام، پاکستان اور جمہوریت کی فتح ہے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے شہریوں کی آواز اٹھائی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق حکومت نے اس معاملے کو سنجیدگی کے ساتھ حل کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے احسن اقبال نے کہا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے، احسن اقبال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شکرگڑھ : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے،سیاست میں زندہ باد، مردہ باد بہت ہو چکا، اب وقت ہے کہ ہم سب ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کہیں اور اس پر عمل کریں ، جو جماعت پاکستان میں انتشار پیدا کر رہی ہے وہ ملک کی دوست نہیں۔
شکر گڑھ کے سرحدی گاؤں بدھن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے میں انقلابی منصوبے شروع کر چکی ہیں، عدم استحکام کی صورت میں بیرونی سرمایہ کاری ممکن نہیں، بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور پی ٹی آئی اس بیانیے کا دفاع کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے،فوج کی قربانیوں کو سلام پیش لیکن ملک تب ہی آگے بڑھے گا جب قوم بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں شعور نہیں شور دیا،نو مئی کو لاہور میں پاکستان بنانے والی ہستی قائداعظم کے گھر کو جلایا،ترقی یافتہ ملکوں نے امن کے ساتھ اپنے ملک میں 10،10 سال کے لیے استحکام پیدا کیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ پاکستان کو امن کی ضرورت ہے انتشار کی ضرورت نہیں ہے، جو جماعت پاکستان میں انتشار پیدا کر رہی ہے یا کرنا چاہے وہ پاکستان کی دوست نہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ زراعت، صنعت اور برآمدات کو ترقی دینا ہوگی، معیشت مضبوط کر کے غربت، بیماری اور بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہوگا، سیاست میں زندہ باد، مردہ باد بہت ہو چکا، اب وقت ہے کہ ہم سب ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کہیں اور اس پر عمل کریں۔