یوٹیوبرعمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز) مقامی عدالت نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم سے متعلق کیس میں معروف یوٹیوبر عمران ریاض خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کی، جہاں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری کی باقاعدہ درخواست پیش کی۔سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ عمران ریاض خان جج ہمایوں دلاور کے خلاف جاری سوشل میڈیا مہم میں ملوث ہیں، جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے یوٹیوبر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وارنٹ گرفتاری
پڑھیں:
فرحان غنی ودیگر کیخلاف تشدد کا مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کو موصول
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی اور دیگر کے خلاف تشدد کا مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کو موصول ہوگیا، عدالت نے مقدمہ اور تفصیلات موصول ہونے پر کیس سماعت کیلیے مقرر کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ کو منتقل کیا تھا، تفتیشی افسر کی جانب سے مقدمہ سے اے ٹی اے کی دفعات ختم کرنے کے بعد کیس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔