قائد اعظم ٹرافی 2025-26 کے شیڈول کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی 2025-26 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کا 68واں ایڈیشن چھ اکتوبر بروز پیر سے شروع ہوگا۔
قائد اعظم ٹرافی 2025-26 میں 46 فرسٹ کلاس میچز کا انعقاد پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں گا۔
سیالکوٹ ریجن کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
قائد اعظم ٹرافی کے ہر راؤنڈ میں کم از کم دو میچ پی سی بی یوٹیوب چینل پر لائیو اسٹریم ہوں گے۔
پہلے راؤنڈ میں عمران خان اسٹیڈیم پشاور اور ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہونے والے میچز لائیو اسٹریم ہوں گے۔
ٹورنامنٹ میں نو راؤنڈ کھیلے جائیں گے، ہر راؤنڈ میں پانچ میچز ہوں گے۔
لیگ اسٹیج کے اختتام پر دو ٹاپ ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
Quaid-e-Azam Trophy 2025-26 to get underway tomorrow ????
Playing squads & more details ➡️ https://t.
فائنل 29 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 75 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ کو 40 لاکھ روپے ملیں گے۔
قائد اعظم ٹرافی کے ہر راؤنڈ میں 10 انڈر 21 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ ہر ٹیم کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک انڈر 21 کھلاڑی رکھنا لازم ہوگا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قائد اعظم ٹرافی ہوں گے
پڑھیں:
پریس کلب کے باہر سے گرفتاریوں پر وکلا کی اسلام آباد میں جزوی ہڑتال
اسلام آباد:پولیس کی جانب سے پریس کلب کے باہر وکلا کی گرفتاری کے معاملے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
آج اسلام آباد کچہری میں وکلا کی جانب سے جزوی ہڑتال کی جا رہی ہے ، جب کہ بعض وکلا عدالتوں میں پیش بھی ہو رہے ہیں۔
بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور قانونی حق ہے۔ اس معاملے پر آج جنرل باڈی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات پریس کلب کے باہر سے اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سیکریٹری سمیت 10 سے 15 وکلا کو گرفتار کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں پولیس نے تمام وکلا کو رہا کر دیا۔