شام شھادت کی مجلس سے شبستان حضرت ابو طالب حرم مطہر کریمہ اہل بیت میں مولانا محمد علی غیوری نے خطاب کیا، مجلس کے بعد ماتم داری ہوئی اور آخر میں عزاداروں کے درمیان نیاز امام حسین علیہ السلام بھی تقسیم کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ 10 ربیع الثانی یوم شھادت کریمہ اہلبیت اخت الرضا سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ زائرین قم المقدسہ کی جانب سے مسجد بیت النور میں مجلس و جلوس عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء، طلباء اور زائرین کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس عزا سے مولانا سید ذیشان حیدر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی زندگانی پر روشنی ڈالی جبکہ مولانا عمران عباس قمی نے مصائب سیدہ معصومہ بیان کئے۔

مجلس کے بعد جلوس عزاء برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حرم کریمہ اہلبیت سلام علیھا میں اختتام پذیر ہوا۔ شام شھادت کی مجلس سے شبستان حضرت ابو طالب حرم مطہر کریمہ اہل بیت میں مولانا محمد علی غیوری نے خطاب کیا، مجلس کے بعد ماتم داری ہوئی اور آخر میں عزاداروں کے درمیان نیاز امام حسین علیہ السلام بھی تقسیم کی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم و وزیرخارجہ سے غیر رسمی ملاقات

فوٹو: اسکرین گریب

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ماسکو میں ملاقات ایس سی او سربراہان حکومت اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

اسحاق ڈار کی ماسکو میں صدر پوٹن سے ملاقات

نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے علاقائی تعاون کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسحاق ڈار نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پوٹن سے بھی ملاقات کی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) رکن ممالک کے سربراہان حکومت بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • خاتون جنت کی صداقت کی گواہی قرآن کریم نے دی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم و وزیرخارجہ سے غیر رسمی ملاقات
  • توانائی شعبہ کی تنظیم نو، گڈ گورننس پر توجہ، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے کوشاں: وزیر خزانہ
  • کوئٹہ، حکومت کیجانب سے سڑکیں بند، ٹریفک کا نظام درہم برہم
  • نگران وزیر اعلیٰ کیلئے محمد علی قائد کے نام پر اعتراض افسوسناک ہے، علامہ شبیر میثمی
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 8 امیدواروں میں کھینچا تانی
  • دنیا ئے اسلام کی پہلی جدید شادی
  • ڈی جی خان، آئی ایس او کا ضلعی کنونشن، رضوان حیدر نئے آرگنائزر منتخب 
  • تحقیق کے جدید تقاضوں کے عنوان سے ڈاکٹر رازق حسین میثم کی گفتگو
  • اوستہ محمد، مجلس علماء مکتب اہلبیت کا اجلاس، ضلعی ذمہ داران منتخب