ماتلی: عوامی شکایت کے ازالے کے لیے کل کھلی کچہری لگانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-2-8
ماتلی (نمائندہ جسارت ) ڈپٹی کمشنر بدین گلاب لغاری، تعلقہ ماتلی میں عوامی شکایات کے ازالے اور عوام سے براہِ راست رابطے کے لیے 7 اکتوبر 2025ء بروز منگل صبح 11 بجے کھلی کچہری منعقد کی جائے گی کھلی کچہری کی صدارت ڈپٹی کمشنر بدین اور عوامی نمائندے مشترکہ طور پر کریں گے۔ اس موقع پر ضلع کے متعلقہ محکموں کے افسران بشمول پولیس، صحت، تعلیم، ریونیو، پی پی ایچ آئی، ایجوکیشن ورکس، زراعت، سوشل ویلفیئر، لائیو اسٹاک، بلڈنگ، ہائی ویز، حیسکو، لوکل گورنمنٹ، نادرا، بی آئی ایس پی، میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی، پبلک ہیلتھ، ایریگیشن، ڈرینج، سرسو، این آر ایس پی اور دیگر محکموں کے افسران شرکت کریں گے ڈپٹی کمشنر بدین نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے محکمے سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ پہنچیں اور عوامی شکایات کا فوری حل یقینی بنائیں کھلی کچہری کا مقصد ضلع کے عوامی مسائل کو ان کے اپنے علاقے میں بیٹھ کر سننا اور ان کا فوری حل فراہم کرنا ہے تاکہ سرکاری خدمات میں بہتری لائی جا سکے اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر بدین نے خاص طور پر تعلقہ ماتلی کے تمام شہریوں (جن میں ماتلی کے تمام چھوٹے بڑے شہر اور دیہات شامل ہیں) سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلی کچہری میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے مسائل ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے سامنے رکھیں تاکہ تمام مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر بدین کھلی کچہری
پڑھیں:
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-02-6
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کراچی کے انٹرا پارٹی انتخابات باوقار اور منظم انداز میں مکمل ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے ممبران مسعود عثمانی، نوید عالم اور عتیق چشتی نے باقاعدہ طور پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا۔اعلان کردہ نتائج کے مطابق عوامی پینل نے 96 فیصد ووٹ حاصل کر کے تاریخی کامیابی اپنے نام کرلی۔ اس بھاری اکثریت کے ساتھ راؤ کامران محمود کو پاکستان عوامی تحریک کراچی کا صدر جبکہ الیاس مغل کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔نتائج کے اعلان کے بعد کارکنان کی جانب سے زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ جیت کی خوشی میں کارکنان نے جشن منایا اور نومنتخب قیادت کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ نومنتخب صدر راو کامران محمود اور جنرل سیکرٹری الیاس مغل نے اپنے مشترکہ بیان میں الیکشن کمیشن کے شفاف انتخابی عمل پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کے لیے جدید تنظیمی حکمت عملی کے ساتھ مزید فعال کردار ادا کیا جائے گا۔قائدین نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کراچی کو مزید مضبوط، منظم اور عوامی خدمت کے لیے متحرک بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔