عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت میں 42 نکاتی معاہدہ طے
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
عمل در آمد کیلئے امیر مقام کی سربراہی میں کمیٹی قائم ،پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
بازار، بینک، شاہرات کھل گئی ہر طرف زندگی کی چہل پہل، انٹرنیٹ و موبائلفون سروسز بحال
جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت پاکستان و حکومت آزادکشمیر کے مابین 42 نکاتی معاہدہ طے پاگیا، ایکشن کمیٹی کے کور ممبران شوکت نواز میر و عمر نذیر کشمیری نے 6 روز سے جاری ریاست گیر شٹرڈان و پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا، بازار، بینک، شاہرات کھل گئی ہر طرف زندگی کی چہل پہل بحال ،حکومت نے بھی آزاد کشمیر بھر میں 7 ویں روز بعد از دوپہر انٹرنیٹ و موبائل فون سروسز بحال کردی ، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں دس رکنی اعلی سطحی کمیٹی اور ایکشن کمیٹی کے 3 اراکین کے درمیان طے شدہ بھی سامنے آ گیا، معاہدے کے تحت 12 کشمیری مہاجر ممبران(مقیم پاکستان) وزارتوں اور فنڈز سے محروم کردئیے گئے ، موجودہ 8 مہاجر وزرا کابینہ سے برطرف ہونگے، کابینہ ممبران کی تعداد آیندہ 36 سے کم کرتے ہوئے 20 رکھی جائے گی اور 32 سرکاری محکموں کی تعداد کم کرتے ہوئے 20 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ایکشن کمیٹی
پڑھیں:
مزدور رہنما پاشا احمد گل مرحوم کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر EPWA کے چیئرمین اظفر شمیم، جنرل سیکرٹری علمدار رضا، متین خان، سینئر نائب صدر، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی محمد اخلاق، احتشام الحسن، حسین زیدی، سلیم بھائی اور ایپوہ کے ممبران خصوصاً محمد جعفر، شہباز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار