آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ اہم میچ کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ویمن ٹیم کی ہفتے کے روز طے شدہ ٹریننگ بارش کے باعث منسوخ کر دی گئی تھی، تاہم کھلاڑیوں نے ان ڈور سیشن میں بھرپور مشق کی۔ بیٹنگ، بولنگ اور فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ٹیم نے ہیڈ کوچ محمد وسیم اور دیگر کوچز کی نگرانی میں تیاری مکمل کی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے، جبکہ میچ کے آغاز سے قبل اور دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں نے مثال قائم کردی
بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں نے مثال قائم کردی۔
بھارتی اور پاکستانی ویمنز بلائنڈ ٹیموں نے دونوں ممالک کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے باوجود کھیل کی روح کو زندہ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے مصافحہ کرلیا۔
دنیا کے پہلے بلائنڈ خواتین ٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں ممالک کی ٹیموں کا ہاتھ ملانے کو شائقین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔
سیاسی تناؤ کی وجہ سے گزشتہ دنوں بھارت کی مینز ٹیم نے ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا۔
بعدازاں ٹرافی جیتنے پر ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی کے ہاتھوں سے ٹرافی بھی وصول نہیں کی تھی۔
بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے 8 وکٹ سے فتح پائی۔