وزارت نے بتایا کہ یہ اقدام عمرہ زائرین کیلئے طریقہ کار کو آسان بنانے اور حج و عمرہ کے نظام میں خدمات کے دائرہ کار کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔ وزارت کے مطابق اس سہولت میں ذاتی ویزہ، فیملی ویزہ، الیکٹرانک ٹورسٹ ویزہ، ٹرانزٹ ویزہ، ورک ویزہ اور دیگر ویزے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزارتِ حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ اب سعودی عرب میں تمام اقسام کے ویزہ ہولڈرز کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے بتایا کہ یہ اقدام عمرہ زائرین کیلئے طریقہ کار کو آسان بنانے اور حج و عمرہ کے نظام میں خدمات کے دائرہ کار کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔ وزارت کے مطابق اس سہولت میں ذاتی ویزہ، فیملی ویزہ، الیکٹرانک ٹورسٹ ویزہ، ٹرانزٹ ویزہ، ورک ویزہ اور دیگر ویزے شامل ہیں۔
 
وزارت نے مزید کہا کہ یہ قدم اس بات کا اظہار ہے کہ مملکت دنیا بھر کے مسلمانوں کو سہولت اور سکون کیساتھ اپنے مذہبی فرائض ادا کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق ’’نُسک‘‘ عمرہ پورٹل کو اپڈیٹ کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین آن لائن پیکجز منتخب کرکے اور اجازت نامے حاصل کرکے براہِ راست عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مطابق کار کو

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کے رہنما تسنیم احمد قریشی کی عمرہ ادائیگی، جدہ میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام

پیپلز پارٹی کے رہنما تسنیم احمد قریشی کی عمرہ ادائیگی، جدہ میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز

جدہ (خالد نواز چیمہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیرِ مملکت برائے امورِ داخلہ تسنیم احمد قریشی نے حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی جدہ سٹی کے صدر راجہ اعجاز حسین جنجوعہ اور پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیراہتمام جدہ کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں معزز مہمان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

عشائیہ میں صدر پیپلز پارٹی سعودی عرب تصور چوہدری، مرکزی سینئر نائب صدر ملک جاوید حسین اعوان، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری آفتاب ترابی، نائب صدر جدہ ملک تکاثر عباس اعوان، حافظ ادریس قریشی، راجہ محمد علی رضا سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تسنیم احمد قریشی نے تمام میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ خوش نصیب ہیں جو حرمین شریفین کی مقدس سرزمین پر مقیم ہیں، جہاں رزقِ حلال کے ساتھ ساتھ بار بار حاضری کی سعادت نصیب ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بصیرت افروز قیادت میں مملکتِ سعودی عرب نہایت تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے اور اقوامِ عالم میں ایک ممتاز مقام حاصل کر چکی ہے۔

تسنیم احمد قریشی نے کہا کہ ارضِ مقدس سے تمام مسلمانوں کا دینی اور روحانی رشتہ ہے، ہر صاحبِ ایمان کا دل مملکت کی محبت سے لبریز ہے۔ انہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ مقامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے مملکت کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا حماس کیجانب سے غزہ کا انتظام عبوری فلسطینی انتظامیہ کے سپرد کرنے کی پیشکش کا خیرمقدم پاکستان کا حماس کیجانب سے غزہ کا انتظام عبوری فلسطینی انتظامیہ کے سپرد کرنے کی پیشکش کا خیرمقدم مشتاق احمد اور دیگر پاکستانی اسرائیلی فوج کی حراست میں مگر خیریت سے ہیں، دفترِ خارجہ اس بار بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا’: وزیر دفاع خواجہ آصف وزیراعظم شہباز شریف کل تین روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے پاکستان سی پیک سے انتہائی وسیع پیمانے پر مستفید ہو رہا ہے، وزیراعظم پاکستان خودمختار فلسطینی ریاست کا حامی ہے، جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو، دفتر خارجہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مملکت میں کسی بھی ویزا پر موجود شخص اب عمرہ ادا کرسکتا ہے، سعودی حکومت
  • عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری: سعودی عرب نے تمام ویزوں پر عمرہ کی اجازت دیدی
  • آئی ایم ایف سے اگلی قسط کے اجرا کیلئے وزیراعظم آفس بھی متحرک
  • کسی بھی ویزے پر آنیوالے اب عمرہ ادا کرسکیں گے: سعودیہ کا اعلان
  • سعودی عرب کا بڑا اعلان: ہر قسم کے ویزا ہولڈرز کو عمرہ کی اجازت
  • ہر قسم کے ویزا ہولڈر عمرہ کے مناسک ادا کر سکتے ہیں، سعودی عرب کا اعلان
  • پیپلز پارٹی کے رہنما تسنیم احمد قریشی کی عمرہ ادائیگی، جدہ میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام
  • پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں 25 اکتوبر سے بحال
  • رواں برس عمرہ زائرین کی تعداد 38 لاکھ سے تجاوز کر گئی