سعودی عرب میں نابینا افراد کے لیے جدید نیویگیشن سسٹم تیار
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
سعودی عرب کی نادران بارڈرز یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم نے کنگ سلمان سینٹر فار ڈس ایبیلٹی ریسرچ کے تعاون سے نابینا اور کمزور نظر رکھنے والے افراد کے لیے ایک ذہین نیویگیشن سسٹم تیار کیا ہے۔
یہ جدید نظام ویژن ٹرانسفارمر ٹیکنالوجی اور ڈوئل اٹینشن میکانزم کے ذریعے ماحول کی تصاویر کا تجزیہ کرکے تفصیلی بصری معلومات فراہم کرتا ہے، جس سے صارف اپنے اردگرد کے ماحول جیسے دفاتر، کلاس رومز یا دکانوں کو خود شناخت کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایکسٹریم ای: سعودی عرب میں الیکٹرک آف روڈ ریسنگ سیریز کا آغاز
تحقیقی نتائج کے مطابق یہ نظام روایتی ماڈلز سے زیادہ درست اور مؤثر ہے، اور موبائل و اسمارٹ ڈیوائسز کے ساتھ بھی مطابقت رکھتا ہے۔
یہ منصوبہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق معذور افراد کو بااختیار بنانے، معاشرتی شمولیت بڑھانے اور تعلیم، روزگار و نقل و حرکت میں مساوی مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جدید نیویگیشن سسٹم سعودی عرب کنگ سلمان سینٹر فار ڈس ایبیلٹی ریسرچ نابینا افراد نادران بارڈرز یونیورسٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جدید نیویگیشن سسٹم نابینا افراد نادران بارڈرز یونیورسٹی
پڑھیں:
رواں برس عمرہ زائرین کی تعداد 38 لاکھ سے تجاوز کر گئی
سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق رواں برس کے پہلے چھ ماہ کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین کی مجموعی تعداد38 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ وزارت نے بیان میں کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار عمرہ سیزن کے آغاز سے لے کر گزشتہ ماہ کے اختتام تک کے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال عمرہ زائرین کی تعداد میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو عمرہ خدمات اور سہولیات میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، بیرون ملک سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب آنے والے زائرین کی تعداد28 لاکھ رہی، جن کا تعلق135 مختلف ممالک سے تھا۔ ان زائرین نے مملکت میں قیام کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کی اور مقدس مقامات پر عبادات ادا کیں۔
وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار سعودی عرب کی عمرہ خدمات کے شعبے میں عالمی سطح پر اعتماد، بہتر سہولیات اور انتظامی اقدامات کا ثبوت ہیں، جو زائرین کے لیے پرسکون اور بابرکت سفر کو ممکن بناتے ہیں۔