طوفان شکتی کراچی سے 800 کلو میٹر دور
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
محکمۂ موسمیات نے طوفان شکتی کراچی سے 800 کلو میٹر جنوب مغرب میں ہونے کی تصدیق کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق طوفان آئندہ 12 گھنٹے کے دوران مزید کمزور ہو جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق طوفان شکتی کی وجہ سے سمندر میں طغیانی 7 اکتوبر بروز منگل تک رہ سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کا سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے 9واں الرٹ جاری، ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کا سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے 9واں الرٹ جاری، ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے 9واں الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ شمال مغربی بحیرہ عرب پر آنے والا شدید سمندری طوفان “شکتی” گزشتہ 06 گھنٹوں کے دوران مغرب/جنوب مغرب کی طرف بڑھا، اب اس کا مرکز کراچی سے تقریبا 700 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے، 6 اکتوبر تک طوفان کے مغرب/جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔اس کے بعد یہ مغرب، وسطی اور شمال مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر مڑ کر مشرق کی طرف بڑھے گا اور بتدریج کمزور ہو جائے گا، اس کے زیر اثر آج سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے ساحلی مقامات کے قریب 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ سمندری میں طغیانی کا امکان ہے، ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 5 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔بیان کے مطابق آج دوپہر تک سسٹم کے مرکز کے ارد گرد ہوا کی رفتار 135 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، ساتھ شمالی اور مغربی بحیرہ عرب میں سمندر کی لہرین بہت اونچی رہنے کی توقع ہے، 5 اکتوبر سے 7 اکتوبر کو سمندر کی بلند لہریں ریکارڈ ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سائیکلون وارننگ سینٹرکراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت میں ہندو مسلم فسادات، گودی میڈیا کا ایجنڈا بھارتی نشریاتی ادارے کے ہاتھوں بے نقاب ہو گیا بھارت میں ہندو مسلم فسادات، گودی میڈیا کا ایجنڈا بھارتی نشریاتی ادارے کے ہاتھوں بے نقاب ہو گیا حماس نے جنگ بندی نہ مانی تو غزہ پر حملے مزید بڑھیں گے، نیتن یاہو کی دھمکی پاکستان کی جانب سے پسنی پورٹ کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، سیکیورٹی ذرائع کی وضاحت ایمل ولی خان سے وفاق کے بعد کے پی پولیس کی سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ، یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی، پیپلز پارٹی غزہ امن منصوبہ،پاکستان سمیت 8مسلم ممالک کا حماس کے ردعمل کا خیرمقدمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم