data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت پر بلومبرگ کی حالیہ رپورٹ کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی کا یہ سلسلہ اب نہیں رکے گا۔

انہوں نے رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی جریدے کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ (CDS) میں مضمر ڈیفالٹ کے امکانات میں 2200 بیسز پوائنٹس کی نمایاں کمی آئی ہے، جو ملکی معیشت پر عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا ثبوت ہے۔

وزیراعظم کے مطابق عالمی درجہ بندی میں ابھرتی ہوئی معیشتوں میں پاکستان اس وقت ترکیہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جو معیشت کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت کے اختتام پر ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا، لیکن بلومبرگ کی یہ رپورٹ معاشی استحکام اور ترقی کی سمت ایک اہم اشارہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات، کاروباری برادری کے تعاون اور عالمی شراکت داری سے پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، اور یہ ترقی کا سفر اب جاری رہے گا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان دوسری ابھرتی ہوئی معیشت، چار سہ ماہیوں میں ساکھ بہتر کر لی: بلومبرگ

نیویارک(نیوز ڈیسک) بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے پاکستان کو دوسری ابھرتی معیشت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے چار سہ ماہیوں میں اپنی مالی ساکھ بہتر کر لی۔

جریدے کے مطابق پاکستان نے عالمی مالیاتی منظرنامے میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے، پاکستان ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق جون 2024 سے ستمبر 2025 تک پاکستان نے وہ معاشی کارکردگی دکھائی جو دنیا کی بڑی ابھرتی معیشتیں حاصل نہ کر سکیں، کریڈٹ ڈیبٹ سویپ کے مطابق دیوالیہ ہونے کے خطرات میں 2,200 بیسس پوائنٹس کی غیر معمولی کمی واقع ہوئی۔

اپنی رپورٹ میں بلومبرگ نے پاکستان کو واحد ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا جس نے چار سہ ماہیوں میں اپنی مالی ساکھ میں بہتری دکھائی، عالمی درجہ بندی میں پاکستان ترکی کے بعد دوسرا سب سے بہتر ہونے والا ملک بن گیا ہے۔

جریدے کے مطابق یہ پیش رفت عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے، مالیاتی نظم و ضبط، سٹرکچرل ریفارمز، قرضوں کی بروقت ادائیگی، اور آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عملدرآمد نے پاکستانی معیشت کو استحکام دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت کی موثر پالیسیوں نے نہ صرف مہنگائی پر قابو پایا بلکہ روپے کو مستحکم کرتے ہوئے بیرونی خسارے کو بھی محدود کیا، بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں فچ، ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کے حوالے سے مثبت آؤٹ لک کو برقرار رکھا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ عالمی سطح پر یہ تاثر مزید مضبوط ہوا ہے کہ پاکستان پالیسی کے تسلسل اور مالی شفافیت کے ذریعے اپنے اقتصادی اہداف کی جانب گامزن ہے، ملک اب عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک محفوظ، پُرکشش اور منافع بخش منزل بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیرمقدم
  • ’اب ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا‘ وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستانی معیشت سے متعلق بلوم برگ کی مثبت رپورٹ کا خیرمقدم
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بلوم برگ کی مثبت رپورٹ پر خیرمقدم
  • ’اب ترقی کا یہ سفر ہرگز نہیں رکےگا،‘ وزیر اعظم کا پاکستانی معیشت سےمتعلق بلوم برگ رپورٹ کا خیرمقدم
  • اب یہ ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیر مقدم
  • بلومبرگ رپورٹ میں پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، عالمی اعتماد کا ثبوت
  • پاکستان دوسری ابھرتی ہوئی معیشت، چار سہ ماہیوں میں ساکھ بہتر کر لی: بلومبرگ
  • عالمی مالیاتی منظرنامے میں نئی تاریخ رقم، پاکستان دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قرار