data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوالالمپور:ملائیشیا کے وزیراعظم محمد انور ابراہیم نے پاکستانی ہم منصب شہبازشریف سے اردو میں شعر پڑھنے کی فرمائش کی۔

کوالالمپور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب وزیراعظم شہباز شریف نے علامہ اقبال کے مشہور و معروف شعر ’خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے، خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے‘ اس کا انگریزی زبان میں مفہوم بیان کرنا چاہا تاہم ملائیشین وزیراعظم نے شہباز شریف کو روکتے ہوئے کہا کہ ’پہلے یہ شعر اردو میں پڑھیں۔

جس پر انہوں نے کہا کہ ’جی بالکل کیوں کہ میں جانتا ہوں آپ اردو بہت اچھی سمجھ لیتے ہیں‘ اس کے بعد انہوں نے شعر پڑھا تو انور ابراہیم نے بھی اس کا جواب اردو میں شعر کا مصرع پڑھ کر دیا، جس پر شہباز شریف نے انہیں داد دی اور ہال بھی تالیوں سے گونج اٹھا۔

بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اس وقت ملائیشیاءکے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ملائیشیاءکے وزیر اعظم انور ابراہیم سے آج پتراجایا میں پردانا پوترا میں ملاقات کی۔

 

ویب ڈیسک Faiz alam babar.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ملائیشیا: دوطرفہ تعلقات اور فلسطین پر یکجہتی کا اظہار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوالالمپور: وزیراعظم شہباز شریف کے سرکاری دورۂ ملائیشیا کے دوران دونوں برادر اسلامی ممالک نے تجارت، تعلیم اور علاقائی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا عالمی سطح پر ایک دوسرے کے قریبی اتحادی ہیں اور دونوں ممالک فلسطینی عوام پر ہونے والے صہیونی مظالم کے خلاف مشترکہ آواز بنے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات میں مضبوطی آئی ہے، جبکہ دہشت گردی کے خلاف تعاون اور امن کے فروغ کے لیے ملائیشیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انور ابراہیم نے جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن کو بھی ضروری قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا پہنچنے پر پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  ملائیشیا میرے لیے دوسرے گھر جیسا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم انور ابراہیم کی قائدانہ صلاحیتوں اور ان کی تصنیف ’’اسکرپٹ‘‘ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب اسلام آباد اور کوالالمپور کے درمیان فکری و تہذیبی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر مالیت کے حلال گوشت کی برآمد کا آغاز ایک خوش آئند پیش رفت ہے، جس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں وسعت آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم، سرمایہ کاری، اور سائنسی تحقیق کے میدانوں میں مشترکہ منصوبوں کے ذریعے تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف نے انور ابراہیم کے اصرار پر علامہ اقبال کے اشعار بھی پڑھے، جس سے محفل کا ماحول خوشگوار ہو گیا اور دونوں رہنماؤں نے اسلامی یکجہتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ملائیشین وزیراعظم کی شہبازشریف سےاردو میں شعرپڑھنےکی فرمائش
  • ملائیشین وزیراعظم کی شہبازشریف سےاردو میں شعر پڑھنے کی فرمائش
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ملاقات
  • دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے، ملائیشین وزیراعظم
  • پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بہترین تعلقات پائے جاتے ہیں: وزیر اعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ملائیشیا: دوطرفہ تعلقات اور فلسطین پر یکجہتی کا اظہار
  • ملائیشیا ہمارادوسرا گھر ،حلال گوشت کی تجارت کو مزید بڑھائیں گے:وزیر اعظم
  • پاکستان ملائیشیا کو 200 ملین ڈالرز کا گوشت برآمد کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ گفتگو
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پردانا پترا آمد ,   گارڈ آف آنر پیش، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے پرتپاک استقبال کیا