پی ٹی آئی نےقومی اسمبلی میں محمودخان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ہے، عامر ڈوگر جلد اس حوالے سے کاغذات جمع کرادیں گے، علامہ ناصر عباس سینیٹ میں ہمارے اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسلمان اکرم کا کہناتھا کہ کل ہماری پارلیمانی سیاست کا نیا دن طلوع ہوگا، یہ بانی پی ٹی آئی کا دانشمندانہ فیصلہ ہے، آج سے پارلیمنٹ ہاؤس کے رول 39 کا آغاز کردیا ہے، ہمارے اراکین قومی اسمبلی نے قرارداد پر دستخط کردیئے، وہ درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرائی جائے گی، محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اپوزیشن لیڈر سینیٹ ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود اچکزئی کے نام کی تصدیق کرد ی ہے ، اور کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی ہدایت موصول ہوئی تھیں، مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے دونوں کو نامزد کردیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس پیر کو بلائے جانے کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس پیر کو بلائے جانے کا امکان ہے ۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزارتِ پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیرِاعظم آفس کو ارسال کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معمول کا شیڈول اجلاس ہوگا جس میں سرکاری قانون سازی اور دیگر حکومتی ایجنڈا نمٹایا جائے گا۔