کوالالمپور:ملائیشیا کے وزیراعظم محمد انور ابراہیم نے پاکستانی ہم منصب شہبازشریف سے اردو میں شعر پڑھنے کی فرمائش کی۔

کوالالمپور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب وزیراعظم شہباز شریف نے علامہ اقبال کے مشہور و معروف شعر ’خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے، خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے‘ اس کا انگریزی زبان میں مفہوم بیان کرنا چاہا تاہم ملائیشین وزیراعظم نے شہباز شریف کو روکتے ہوئے کہا کہ ’پہلے یہ شعر اردو میں پڑھیں۔

جس پر انہوں نے کہا کہ ’جی بالکل کیوں کہ میں جانتا ہوں آپ اردو بہت اچھی سمجھ لیتے ہیں‘ اس کے بعد انہوں نے شعر پڑھا تو انور ابراہیم نے بھی اس کا جواب اردو میں شعر کا مصرع پڑھ کر دیا، جس پر شہباز شریف نے انہیں داد دی اور ہال بھی تالیوں سے گونج اٹھا۔

بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اس وقت ملائیشیاءکے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ملائیشیاءکے وزیر اعظم انور ابراہیم سے آج پتراجایا میں پردانا پوترا میں ملاقات کی۔

 

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

شہبازشریف کی جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات، خیریت دریافت کی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جاتی امراء لاہور میں ملاقات ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی جاتی امراء رہائش گاہ پر موجود تھیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور اپنے بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ملائیشین وزیراعظم کی شہبازسےاردو میں شعر پڑھنے کی فرمائش
  • ملائیشین وزیراعظم کی شہبازشریف سےاردو میں شعر پڑھنے کی فرمائش
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ملاقات
  • دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے، ملائیشین وزیراعظم
  • پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بہترین تعلقات پائے جاتے ہیں: وزیر اعظم شہباز شریف
  • ملائیشیا ہمارادوسرا گھر ،حلال گوشت کی تجارت کو مزید بڑھائیں گے:وزیر اعظم
  • پاکستان ملائیشیا کو 200 ملین ڈالرز کا گوشت برآمد کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ گفتگو
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پردانا پترا آمد ,   گارڈ آف آنر پیش، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے پرتپاک استقبال کیا
  • شہبازشریف کی جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات، خیریت دریافت کی